اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی برادریوں کے لئے میٹرک سے پہلے اور میٹرک کے بعد کے وظائف
Posted On:
20 DEC 2021 3:35PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 دسمبر/اقلیتی امور کی وزارت 6 نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں یعنی بودھ ، عیسائی ، جین ، مسلمان ، پارسی اور سکھ کے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کے مقصد سے میٹرک سے پہلے اور میٹرک کے بعد وظیفے کی اسکیمیں نافذ کرتی ہے ۔ یہ اسکیمیں ملک کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کی جاتی ہیں ۔ 15-2014 ء سے 5.1* کروڑ وظائف نیشنل اسکالر شپ پورٹل ( این ایس پی ) اور فوائد کی براہ راست منتقلی ( ڈی بی ٹی ) کے ذریعہ فراہم کئے گئے ہیں ، جن میں فیض پانے والوں میں 52 فی صد خواتین ہیں ۔
مذکورہ بالا اسکیموں کے لئے پچھلے تین برسوں کے دوران مختص کئے گئے اور جاری کئے گئے بجٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
سال
|
مختص کردہ بجٹ
( کروڑ روپئے میں )
|
جاری کردہ بجٹ
( کروڑ روپئے میں )
|
19-2018 ء سے 21-2020 ء
|
5253.31
|
5123.04
|
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اقلیتی امور کی وزارت کو مذکورہ اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد کی تفصیلات :
-
سال
|
تصدیق شدہ درخواستوں کی تعداد
|
منظورہ شدہ درخواستوں کی تعدا
|
2018-19 ء سے
2020-21**ء
|
2,53,77,535
|
1,85,79,345
|
** 21-2020 ء کے وظیفوں کی تقسیم 22-2021 ء میں جاری ہے ۔
*اعداد و شمار میں ، وہ فیض پانے والے بھی شامل ہیں ، جو 22-2021 ء کے لئے وظیفہ حاصل کریں گے اور اس کے لئے بجٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
مذکورہ بالا معلومات اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14548
(Release ID: 1783695)
Visitor Counter : 127