جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایس ای سی آئی نے چھتیس گڑھ میں بیٹری پروجیکٹ کے ساتھ 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا ٹھیکہ دیا

Posted On: 20 DEC 2021 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 20  دسمبر

A group of people standing in a roomDescription automatically generated with medium confidence

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں میں قائم ہونے والی 40 میگاواٹ/ 120 میگاواٹ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) پروجیکٹ کے ساتھ 100 میگاواٹ (اے سی) شمسی توانائی پروجیکٹ کے لیے ایک معاہدہ دیا ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے گرڈ سے مربوط بی ای ایس ایس پروجیکٹوں میں شمار کیے جانے والا یہ پروجیکٹ ظاہر کرے گا کہ کس طرح، بی ای ایس ایس جیسے بڑے بیٹری اسٹوریج سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے، شام کے مصروف اوقات میں صاف شمسی توانائی فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ معاہدہ میسرز ٹاٹا پاورسولر سسٹم  لمیٹیڈ کو دیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کے اشتراک سے ایس ای سی آئی کے داخلی وسائل اور گھریلو قرضوں سے تعاون یافتہ یہ پروجیکٹ، ایس ای سی آئی کے ذریعہ منصوبہ بند جدید قابل تجدید توانائی (آر ای) منصوبوں کی ایک کلید ہے۔ اس سے مارکیٹ کے اعتماد کو فروغ دینے اور اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی امید ہے تاکہ ہندوستان کو نیٹ – زیرو معیشت کے تئیں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں مدد ملے۔

ایس ای ایس آئی کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمن شرما اور ایس ای سی آئی کےڈائریکٹروں اور عالمی بینک کے عہدیداروں  کی موجودگی میں ٹاٹا پاور اور ایس ای سی آئی کے عہدیداروں کے ذریعہ کنٹریکٹ پر دستخط کیے گئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمن شرما نے کہا کہ اس سے ہندوستان کے آب و ہوا کے تئیں اہداف کو حاصل کرنے میں مزیدتحریک ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آر ای کو اپنی توانائی کی پیداوار کا بنیادی مرکز بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی)،  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت ایک شیڈول اے  سی پی ایس یوہے جو مختلف قابل تجدید توانائی کےوسائل خاص طور پر شمسی اور ہوا کی توانائی، قابل تجدید توانائی پر مبنی اسٹوریج نظام،  فلوٹنگ شمسی توانائی ، توانائی کی تجارت، مشاورت کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے سبز ہائیڈروجن، سبز امونیا، ویسٹ ٹو انرجی، قابل تجدید توانائی سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں وغیرہ کے فروغ اور ترقی میں مصروف ہے۔ ایس ای سی آئی حکومت ہند کی متعدد قابل تجدید توانائی سے متعلق اسکیموں جیسے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ​​اسکیم، قابل تجدید توانائی پروجیکٹ، سولر پارک وغیرہ کی ترقی کے لیے ٹیرف پر مبنی ٹینڈر کے لیے عملدرآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14571



(Release ID: 1783688) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi