وزارت دفاع

ای چھاؤنی پروجیکٹ کے تحت  کنٹونمنٹ بورڈ کے شہریوں کے لئے جی آئی ایس پر مبنی پانی  کی فراہمی کا خود کار نظام

Posted On: 20 DEC 2021 11:21AM by PIB Delhi

کنٹونمنٹ بورڈ کے  رہائشیوں کےلئے جی آئی ایس پر مبنی  پانی کی فراہمی کا خود کارنظام حال ہی میں لانچ  کیا جاچکا ہے۔  یہ نظام وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے  ڈیفینس اسٹیٹ ڈے 2021 کے موقع پر لانچ کیا۔

 کنٹونمنٹ بورڈس کے لئےجی آئی ایس پر مبنی پانی کی فراہمی کانظام ،بھاسکر اچاریہ انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلیکیشنز اور جی او انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی) کے ذریعہ ، سکریٹری  دفاع اور ڈیفنس اسٹیٹ دہلی کے ڈائریکٹر جنرل  کی رہنمائی کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ کے رہنے والوں کو پانی کاکنکشن مہیا کرنے کے سلسلے میں   یہ طریقہ ٔکار بہت آسان اور تیز رفتارہے۔ یہ مکمل طور پر خود کار ہے جو کہ  :

  1. اپنے شہریوں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے وہ پانی کی فراہمی کےکنکشن کے  مقام کی خود نشاندہی کرسکیں۔
  2. یہ خودکارانہ طور پر  نزدیکی ترین پائپ لائن کا سراغ دیتا ہے۔
  3. تمام پا نی سپلائی کرنے والی لائنوں کی صلاحیت اور گنجائش کو بھی متعین کردیا گیا ہے۔
  4. یہ مقام کی بنیاد پر فاصلے کا حساب لگاتا ہے اور :
  5. اس نظام کے استعمال کرنےوالے کو جو بل ادا کرنا ہوتاہے، جس میں کنکشن کے اخراجات بھی شامل ہیں ،  آن لائن ادا کیا جاسکتا ہے۔

اس ماڈیول میں  پانی کے کنکشن کے لئے  منظوری حاصل کرنے کی سہولت آن لائن  بھی موجود ہے۔ ایک بار جب یہ نظام منظوری کوجاری کردیتا ہے تو کنٹونمنٹ بورڈ کےمتعلقہ محکمہ کو ایک مقررہ وقت کے اندر اندر پانی کےکنکشن کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ یہ نظام بہت اعلی ٰ پیمانے کا صارف دوست، موثر اور  شفاف ہے۔

جی آئی ایس نظام ملک کے اندر اپنے قسم کاپہلا نظام ہے،یہ نظام کم  از کم حکومت کے تصور پر مبنی ہے اور زیادہ سے زیادہ عملی حکمرانی کے تصور کو تقویت دیتا ہے، کیوں کہ  پانی کے کنکشن کی منظوری وغیرہ کے لئے اس نظام میں کسی انسان کا کوئی جسمانی دخل نہیں ہے۔

پانی کی فراہمی کےروایتی نظام میں، شہریوں کو  بلدیاتی اداروں میں  جاکر درخواست داخل کرنی ہوتی ہے، جہاں اس درخواست کو آگےبڑھانے کے عمل میں کافی طویل عرصہ لگ جاتا ہے۔اس روایتی نظام میں  جوچارج ادا کئے جاتےہیں وہ اآف لائن ہوتے ہیں اور پانی کا کنکشن دیئے جانے کے لئے کوئی وقت مقررنہیں کیا جاتا ہے۔ بی آئی  ایس اے جی نے جی آئی ایس ماڈیول پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے اور  اس کو  بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) کے ذریعہ ای چھاونی پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

ڈیفنس اسٹیٹ ڈے 16 دسمبر 2021 کو  ڈائریکٹر جنرل، ڈیفینس اسٹیٹس کے ذریعہ منایا گیا تھا۔

****************

(ش ح ۔س ب۔ ف ر)

U NO: 14532



(Release ID: 1783360) Visitor Counter : 208