وزارت دفاع

وائس ایڈ مرل سنجے واتسا ین نے بحریہ کے مشرقی کمان کے چیف آف اسٹاف کا چارج سنبھالا

Posted On: 16 DEC 2021 8:17PM by PIB Delhi

وائس ایڈ مرل سنجے واتساین ، اے وی ایس ایم ، این ایم نے 16 دسمبر 2021 کو بحریہ کے مشرقی کمان کے چیف آف اسٹاف کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

وائس ایڈ مرل سنجے واتساین باوقار قومی دفاع اکیڈمی، کھڑکواسلا دفاعی خدمات اسٹاف کالج،ویلنگٹن ، بحریہ جنگ کالج،ممبئی اور قومی دفاعی کالج ، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ ایڈ مرل واتساین توپ ، بندوق سے گولہ باری اور میزائل سسٹم کے ماہر ہیں۔ انہیں سمندر اور خشکی کا وسیع تجربہ ہے۔

انہوں نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ انشورگشتی جہاز ، میزائل کارویٹ کتھار کی کمان سنبھالی ہے۔ اس کے علاوہ سو دیشی طور سے تیار کردہ جدید ترین اسٹیلتھ فریگیٹ سہیادر کے کمیشننگ کمانڈنگ آفیسر بھی رہے ہیں۔ سنجے واتساین کے اہم اسٹاف اسائنمنٹ میں افراد کے جوائنٹ ڈایئریکٹر ، افراد (پالیسی) کے ڈائریکٹر ، ڈایئریکٹر نیول پلانس (نقطہ نظر پلاننگ) اوروزارت دفاع کے مربوط ہیڈ کواٹرس آئی ایس کیو ایم او ڈی  کے پرنسپل ڈائریکٹر نیول پلانس شامل ہیں۔فروری 2018 میں انہیں فلیگ رینک میں عہدہ کی ترقی کے بعد آئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) میں بحریہ اسٹاف (پالیسی اور پلان) کے معاون چیف کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2020 سے فروری 2021 تک وشا کھا پٹنم میں مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی۔

وائس ایڈ مرل کے عہدے پر ترقی اور چیف آف اسٹاف ، ای این سی کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے وہ قومی دفاعی اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر تھے۔

 

Defenc.jpg

*************

 

 

 

ش ح-  ا ک- م ش

U. No.14417



(Release ID: 1783313) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi