اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے مرکزی وزیر نے منڈی گوبند گڑھ اسٹیل کلسٹر کا دورہ کیا
سیکنڈریاسٹیل سیکٹربھارتیاسٹیل سیکٹر کا انتہائی اہم حصہ ہے: جناب رام چندر پرساد سنگھ
Posted On:
18 DEC 2021 7:00PM by PIB Delhi
پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع کے منڈی گوبند گڑھ میں بھارت سرکار کی اسٹیل کی وزارت کے ذریعہ قائم کردہنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری اسٹیل ٹکنالوجی (این آئی ایس ایس ٹی ) نے آج اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چند پرساد سنگھ کے ساتھ اسٹیل کی صنعت سے جڑے صنعت کاروں کے ساتھ پنجاب کے منڈی گووبندگڑھ میں تبادلہ خیال کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کو آل انڈیا اسٹیل ریرولرس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس آر اے )، آل انڈیا انڈکشن فرنس ایسوسی ایشن (اے آئی آئی اے ایف ) اور منڈی گوبند گڑھ فرنس ایسوسی ایشن (ایم ایف اے اے ) جیسے قومی اور مقامیایسوسی ایشنز کی حمایت حاصل تھی۔
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ منڈی گوبند گڑھ کھنہ،لدھیانہ اور پنجاب میں فتح گڑھ صاحب ضلع کے منڈی گوبند گڑھ میں این آئی ایس ایس ٹی کے ملحقہ علاقوں کے مقامی صنعت کاروں کےساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے
اسٹیل کے مرکزی وزیر، رام چندر پرساد سنگھ پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع کے منڈی گوبندگڑھ واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری اسٹیل ٹیکنالوجی (این آئی ایس ایس ٹی) کے کیمپس میں شجرکاری کرتے ہوئے
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سیکنڈری اسٹیل سیکٹربھارتی اسٹیل سیکٹر کا ایک بہت اہم حصہ ہے اور سال 31-2030 تک 300 ملین ٹن اسٹیل کی صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کی فعال شرکت کے بغیرحاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ، ساتھ ہی انہوں نے اسٹیل کی وزارت کی جانب سے اس شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
جناب رام چندر پرساد سنگھ نے بتایا کہ صنعت کے لیے بہتر ماحول تیار کرنے اور از آف ڈوئنگ بزنس کے لئے موجودہ سرکار کے ذریعہ کئی ایکٹس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈری ا سٹیل سیکٹر کو خود کفیل بھارت بنانے میں اہم تعاون دینا ہوگا۔
جناب سنگھ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری اسٹیل ٹیکنالوجی (این آئی ایس ایس ٹی ) کے کیمپس کا دورہ کیا اور این آئی ایس ایس ٹی کی بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اوراین آئی ایس ایس ٹی کے افسران کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے شجرکاری کی اور سر سبز و شاداب ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14506)
(Release ID: 1783230)
Visitor Counter : 223