وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس ایسٹیٹس مینجمنٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
18 DEC 2021 2:27PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی صلاحیت سازی پہل کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس ایسٹیٹس مینجمنٹانسٹی ٹیوٹ جو اہم مرکزی تربیتی اداروں میں سے ایک ہے، نے لینڈ سروے میں سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔ ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 16 دسمبر 2021 کو اس کا افتتاح کیا۔
ڈیفنس اسٹیٹس آرگنائزیشن اپنے کام کے شعبے میںخصوصیت کے تحت مسلسل زمین کا سروے کرتی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوںسے اس شعبے میں مہارت کو فروغ دیتی ہے۔ سنٹر آف ایکسی لینس ،سرکاری افسران اور تکنیکی عملے کی تربیتی ضرورتوں کو پورا کرے گا جو خاص طورسے ڈرون اور سیٹلائٹ امیجری پر مبنی سروے جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں شامل ہیں۔ آج کل ڈیجیٹل فوٹوگرام میٹرک تکنیک، ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری، فضائی اور بری لیزراسکینر آلات پر مبنی ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم جیومیٹرکسروے اور ماڈلنگ کے لیے طاقتور وسائل کو تیار کر سکتے ہیں۔ سینٹر آف ایکسیلنس سروے ان نئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں جو اعلی درجے کی مہارت کو مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں کے ساتھ مشترک کیا جائے گا، جس میں خودمختار ادارے شامل ہیں ، جو سینٹر آف ایکسی لینس میں منعقد ہونے والے بنیادی اور خصوصی کورسز کے لیے شرکاء کو اسپانسر کرنے کے خواہش مند ہیں۔ سنٹر آف ایکسی لینس این آر ایس سی ، این آئی جی ایس تی، ایس پی اے ، دہلی جیسے اہم اداروں اور سروے کی صنعت کے ماہرین سے وسائل کی سہولت کے طور پر خدمات حاصل کرتا ہے اور اس کا مقصد بہت جلد داخلی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع ناب راج ناتھ سنگھ نے مسلسل لینڈ سرویئنگ کی ضرورت کا اعادہ کیا اور سنٹر آف ایکسیلنس لینڈ سروے کے قیام کی غیر معمولی پہل کے لیے ڈیفنس ایسٹیٹس ڈپارٹمنٹ کو اعزاز بخشنے کے ساتھ ہی دیگر سبھی سرکاری محکموں کے لئے بھی اس سہولت کو کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈی جی ڈی ای جناب اجے کمار شرما نے کہا کہ صلاحیت سازی کے عمل کے حصے کے طور پر این آئی ڈی ای ایم میں سنٹر آف ایکسیلنس ڈیفنس کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کی طرف سے بیان کردہ ایک فکری عمل نقطہ عروج ہے۔ جدید ٹکنالوجیز میں سرویئنگ کے لئے ایک اہم تربیتی مرکز بنانے کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کو قومی سطح پر لانے کے لئے سبھی اقدامات کئے جائیں گے۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14505)
(Release ID: 1783221)
Visitor Counter : 121