ریلوے کی وزارت

لمبی دوری کی ٹرینوں میں خواتین مسافروں کے لیے سہولتوں کا تعین اور بھارتی ریلوے میں خواتین مسافروں کی حفاظت اور تحفظ کے لئے اقدامات

Posted On: 17 DEC 2021 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔بھارتی ریلوے نے خواتین مسافروں کے لیے درج ذیل سہولتیں مختص کی ہیں:

  1. لمبی دوری کی میل/ایکسپریس ٹرینوں میں سلیپر کلاس میں چھ برتھوں کا ریزرویشن کوٹہ اور غریب رتھ/ راجدھانی/ دورنتو/ مکمل ایئر کنڈیشنڈ ایکسپریس ٹرینوں کی 3اے سی کلاس میں چھ برتھوں کا ریزرویشن کوٹہ خواتین مسافروں کے لیے مختص کیا گیا ہے چاہے ان کی عمر کچھ بھی ہو۔ خواہ خواتین اکیلے سفر کریں یا گروپ میں۔
  2. سلیپر کلاس میں فی کوچ چھ سے سات لوور برتھ کا مشترکہ ریزرویشن کوٹہ، ایئر کنڈیشنڈ 3 ٹائر (3 اے سی) میں فی کوچ چار سے پانچ لوور برتھ اور ایئر کنڈیشنڈ 2 ٹائر (2 اے سی) کلاسز میں فی کوچ تین سے چار لوور برتھ ( ٹرین میں اس کلاس کے کوچز کی تعداد کے لحاظ سے) بزرگ شہریوں، 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین مسافروں اور حاملہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

 ‘پولیس’'اور ‘پبلک آرڈر’ بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاستی معاملات ہیں اور اس طرح ریاستی حکومتیں جرائم کی روک تھام، پتہ لگانے، رجسٹریشن اور تفتیش کے لیے ذمہ دار ہیں اور ریلوے پر امن و امان وغیرہ کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے یعنی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی)/ضلعی پولیس۔ تاہم ریلوے حفاظتی فورس (آر پی ایف) مسافروں کے علاقے اور مسافروں کو بہتر تحفظ اور حفاظت فراہم کرنے اور اس سے جڑے معاملات کے لیے جی آر پی/ضلع پولیس کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔

مزید برآں ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر خواتین مسافروں سمیت مسافروں کی سلامتی اورحفاظت کے لیے جی آر پی کے ساتھ مل کر ریلوے کی طرف سے درج ذیل اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں:-

17.10.2020 کو آر پی ایف کی طرف سے ایک کل ہند پہل ‘‘میری سہیلی’’ شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ٹرینوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو ان کے پورے سفر یعنی شروع ہونے والے اسٹیشن سے منزل والے اسٹیشن تک بہتر حفاظت اور تحفظ فراہم کرنا تھا۔ خاص طور پر اکیلے سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لئے توجہ مرکوز کرنا ہے۔ خواتین افسران اور عملے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اچھی تربیت یافتہ ہیں اور انہیں مقصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔

کمزور اور شناخت شدہ راستوں/سیکشنوں پر، مختلف ریاستوں کی سرکاری ریلوے پولیس کی طرف سے روزانہ کی جانے والی ٹرینوں کی حفاظت کے علاوہ ریلوے حفاظتی فورس کے ذریعے ٹرینوں کو اسکورٹ کیا جاتا ہے۔

ریلوے ہیلپ لائن نمبر 139 پریشانی میں مبتلا مسافروں کی حفاظت سے متعلق مدد کے لیے ہندوستانی ریلوے پر (24 گھنٹے ساتوں دن) کام کر رہی ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:14479



(Release ID: 1783167) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Bengali , Tamil