وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

‏نیشنل کیڈٹ کور اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کے دوبارہ استعمال کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 18 DEC 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 دسمبر 2021: ‏

‏اہم نکات: ‏

  • ‏127 ساحلی علاقوں کے این سی سی کے کل 3,40,000 کیڈٹس مہینے بھر کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں‏
  • ‏این سی سی کیڈٹس نے مختلف مقامات پر تقریباً چھ ٹن پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ جمع کیا
  • ‏جمع شدہ پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ سڑک کی تعمیر میں استعمال کے لیے این ایچ اے آئی کے حوالے کیے جائیں گے‏

‏نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے پونیت ساگر ابھیان کے دوران این سی سی کیڈٹس کے ذریعے جمع کردہ پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کے دوبارہ استعمال اور ملک بھر میں این ایچ اے آئی کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کے لیے صفائی ستھرائی کی دیگر سرگرمیوں کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ماحول دوست حالات کو فروغ دینے کے لیے این سی سی نے ملک گیر مہم پونیت ساگر ابھیان شروع کی ہے جس کے تحت سمندر کے کنارے ساحل سے پلاسٹک اور دیگر کوڑے کرکٹ کی صفائی کی جائے گی اور ساحلوں کو پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔

‏اس مہم کا مقصد مقامی آبادی اور آنے والی نسلوں میں 'صاف ستھرے ساحلوں کی اہمیت' کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس سرگرمی میں 127 ساحلی علاقوں کے این سی سی یونٹس کے کل 3,40,000 کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک این سی سی کیڈٹس نے مختلف مقامات پر ان علاقوں سے تقریبا چھ ٹن پلاسٹک کا  کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا ہے۔‏

‏جمع شدہ پلاسٹک کا  کوڑا کرکٹ این ایچ اے آئی کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے جسے وہ سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ این سی سی اور این ایچ اے آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر 17 دسمبر 2021 کو این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گوربیرپال سنگھ اور این ایچ اے آئی کے چیف جنرل منیجر جناب سشیل کمار مشرا نے دستخط کیے ہیں۔‏

‏نیشنل کیڈٹ کور نے جمع شدہ پلاسٹک کوڑے کرکٹ کی ری سائیکلنگ اور منافع بخش استعمال میں تعاون کے لیے آئی آئی ٹیز اور این آئی آئی ٹیز سے بھی رابطہ کیا ہے۔ آئی آئی ٹی کھڑگ پور پہلے ہی اس میں اپنی تکنیکی مہارت دینے پر اتفاق کرچکا ہے۔ نیشنل کیڈٹ کور پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کی ری سائیکلنگ میں مصروف کار این جی اوز سے بھی رابطے میں ہے جن میں سے ایک اڈیشہ یووا چیتنا سنگٹھن پہلے ہی مدد دینے پر رضامند ہو چکی ہے۔‏

‏ساحلوں کی عملی صفائی کے علاوہ کیڈٹس نے لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال کی برائیوں اور نقصانات اور پلاسٹک سے ہمارے قدرتی وسائل کے ضیاع کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے عوامی بیداری مہم بھی شروع کی ہے۔ کیڈٹ ساحلی علاقوں، سیاحوں، مقامی خریداروں، دکانداروں اور ماہی گیروں اور عام لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں اور انھیں پمفلٹ تقسیم کرتے ہیں، نیز ان سے صفائی کا عہد لیتے ہیں، اس کے علاوہ وہ نکڑ ڈراموں، ریلیوں، پیدل گشت وغیرہ سے بھی گھر گھر جاکر ساحلوں کو صاف کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کررہے ہیں۔ اب تک تقریباً 1.5 لاکھ کیڈٹس نے 64 مختلف مقامات پر پونیت ساگر ابھیان میں حصہ لیا ہے اور تقریباً 17 لاکھ کی آبادی تک پہنچے ہیں۔‏

***

(ش ح- ع ا - ع ر)

U. No. 14486


(Release ID: 1783081) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu