مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات اور ڈاک کے شعبے میں اشتراک کو مضبوط کرنے کے لئے بھارت اور ویتنام کے درمیان باہمی میٹنگ ہوگی
Posted On:
16 DEC 2021 6:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی16دسمبر؍2021
بھارتی حکومت کی مواصلات کی وزارت اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کی اطلاعات اور مواصلات کی وزارت کے درمیان 17 دسمبر 2021ء کو نئی دہلی کے سنچار بھون میں ایک باہمی میٹنگ منعقد ہوگی، تاکہ ٹیلی مواصلات اور ڈاک کے شعبے میں اشتراک کو مستحکم کیا جاسکے۔
بھارت کی طرف سے مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان میٹنگ کی صدارت کریں گے،جبکہ ویتنام کے وفد کی قیادت وہاں کے اطلاعات و مواصلات کے وزیر عالی جناب نُگین من ہُنگ کریں گے۔
جمہوریہ بھارت اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹیجک اور جامع اسٹریٹیجک اور معاشی شراکت داری ، نیز بڑھتے ہوئے تعلقات کے مدنظر دونوں ملکوں کے وزراء ڈاک شعبےمیں تعاون کو وسعت دینے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔
*************
ش ح- ش ر– ن ع
U. No.14414
(Release ID: 1782580)
Visitor Counter : 146