کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کوئلہ کانکنی کی نیلامی کے چوتھے حصے کا آغاز کیا


آٹھ کوئلہ والی ریاستوں میں 24 نئی کانوں سمیت 99کوئلہ کانوں کی کانکنی کی پیشکش

کوئلے کی وزارت نے پائیداری پر مبنی مزید ترغیبات کے بارے میں غورو خوض کیا

Posted On: 16 DEC 2021 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی16دسمبر؍2021

کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی میں آج یہاں ایک تقریب میں 24 نئی کانوں سمیت 99کوئلہ کانوں کی نیلامی کے چوتھے حصے کا آغاز کیا۔ چوتھے حصے کا آغاز کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ان  سرمایہ کاروں سے ، جنہوں نے کوئلہ کانکنی کی کامیاب بولی پہلے ہی مکمل کرلی ہیں، کہا کہ وہ اِس سیکٹر میں زیادہ خود کفالت کے لئے جلد سے جلد پیداوار شروع کیں۔ وزیر موصوف جناب جوشی نے افسروں سے  نیلامی کےلئے مزید کوئلہ بلاکوں کی نشاندہی کے لئے بھی کہا۔جناب جوشی نے مزید کہا کہ آئندہ 30 سے 40برسوں کے لئے کوئلہ بھارت کی توانائی کے شعبے میں اہم رول ادا کرتا رہے گا۔ وزیر موصوف نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ مکمل طورپر شفاف نیلامی کے عمل میں اپنی شرکت کو تیز کریں۔

 

 

پہلے دو حصوں میں 28 کوئلہ کانوں کی کامیاب نیلامی اور سی ایم (ایس پی)قانون کے حصے 13 اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے حصے 3 کے تحت 20 کوئلہ کانوں کے لئے 53بولیاں کی وصولی کے بعد کوئلے کی وزارت نے اب سی ایم (ایس پی) قانون کے حصے 14 کے تحت9نئی کانوں اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے حصے 4 کے تحت 15 نئی کانوں کے تحت 24نئی کوئلہ کانوں کی نیلامی شروع کردیا ہے۔کمرشیل نیلامیوں کی تیسری بولی کو پورا کرنے اور کمرشیل نیلامیوں کے دوسرے حصے کی دوسری کوشش کے ساتھ مجموعی طورپر 99کوئلہ کانوں کی کانکنی کی پیشکش کی جائے گی۔

کانکنی کی پیشکش سے متعلق 99کانوں میں سے 59کانوں کی پوری طرح کانکنی مکمل کرلی گئی ہیں اور 40 کانوں کی جزوی طورپر کانکنی مکمل کرلی گئی ہے ۔ یہ کانیں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اُڈیشہ، مدھیہ پریش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی 8کوئلے والی  ریاستوں پر مشتمل ہیں۔

ان کانوں کی فہرستوں کو تفصیلی بحث و مباحثے کے  بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ایسی کانوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جو  محفوظ جنگلاتی علاقوں، جنگلی جانوروں کی محفوظ پناہ گاہوں اور اہم علاقوں کے تحت  آتی ہیں اور 40 فیصد سے زیادہ جنگلاتی علاقوں سے بری طرح گھری ہوئی ہیں۔

نیلامی کے عمل کی اہم خصوصیات میں قومی کوئلہ اِنڈیکس کی شروعات، پہلے سےکوئلہ کانکنی کے تجربہ کئے بغیر حصے داری میں آسانی، کوئلے کے استعمال میں مکمل لچک، مناسب ادائیگی کے ڈھانچے، جلد پیداوار کے لئے ترغیبات کے ذریعے صلاحیت سے متعلق فروغ اور شفاف کوئلہ ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہیں۔ مزید یہ کہ پائیداری پر توجہ دیئے جانے کے ساتھ کوئلے کی وزارت کی جانب مزید ترغیبات کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

 

 

ٹینڈر دستاویز کی فروغ کا آغاز 16 دسمبر 2021ء سے شروع ہوگا۔ کانکنی ، نیلامی کی شرطیں، مقررہ وقت کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی آکشن پلیٹ فارم  سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نیلامی اوسط ریوینو شیئر کی بنیاد پر ایک شفاف دو مرحلے والے عمل کے ذریعے آن لائن کی جائے گی۔نیلامی کا یہ راؤنڈ سی ایم (ایس پی)ایکٹ کے تحت نیلامی کے 14ویں حصے اور ایم ایم ڈی آر قانون کے مطابق نیلامی کے چوتھے حصے کے تحت ہوگا۔

تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کےلئے کوئلے کی وزارت کے لین دین کے واحد مشیر ایس بی آئی کیپٹل لمٹیڈ نے طریقہ کار وضع کیا ہے اور وہ نیلامی کے اہتمام میں کوئلے کی وزارت کی مدد کررہا ہے۔

کل 99کوئلہ کانوں میں سے 35 کوئلہ کانیں سی ایم (ایس پی) ایکٹ کے تحت نیلامی کی 14ویں کھیپ کے تحت آتے ہیں، جبکہ 64 کوئلہ کانیں ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت نیلامی کے چوتھے کھیپ کے تحت آتی ہیں۔ ان 99کائلہ کانوں میں سے 24 نئی کوئلہ کانیں ہیں، جبکہ باقی 75کوئلہ کانیں پہلے کے نیلامی کی دور کی نیلامی کے  کانوں پر رول اوور ہیں۔

کوئلے کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین ، ایڈیشنل سیکریٹری جناب ونود کمار تیواری اور جناب ایم ناگ راجو کے علاوہ وزارت کے دیگر سینئر افسروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

*************

 

ش ح- ح ا– ن ع

U. No.14413



(Release ID: 1782536) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia