ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندریان پروجیکٹ

Posted On: 16 DEC 2021 2:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16 دسمبر،2021۔حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے گہرے سمندر مشن کے تحت، گہرے سمندر کی تلاش کے لیے ایک انسان بردار سائنسی آبدوز تیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا نام سمدریان رکھا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی)، جو کہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، نے 500 میٹر پانی کی گہرائی کی درجہ بندی کے لیے ایک انسانی آبدوز نظام کے لیے ‘پرسنل اسفیئر’ تیار کیا اور اس کا تجربہ کیا۔

500 میٹر پانی کی گہرائی تک عملے کے ماڈیول کے طور پر استعمال ہونے والے 2.1 میٹر قطر کے عملے کے دائرے کو ہلکے اسٹیل کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اکتوبر 2021 کے دوران تحقیقی ویسل ساگر ندھی کا استعمال کرتے ہوئے خلیج بنگال میں 600 میٹر پانی کی گہرائی تک جانچ کی گئی ہے۔

6000 میٹر پانی کی گہرائی کی درجہ بندی کے لیے انسانی آبدوز کے نظام کے لیے ایک ٹائٹینیم الائے پرسنل اسفیئر، وکرم سارابھائی اسپیس سنٹر، اسرو، ترواننت پورم کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ اطلاع ارضیاتی سائنسز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14384


(Release ID: 1782481) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Tamil , Telugu