خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو نے2023-2021 کے دوران غیر ملکی سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے چار ممالک کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں


ان غیر ملکی سیٹلائٹس کو تجارتی بنیادوں پر لانچ کرنے سے 132 ملین یورو کمائے جائیں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر موصوف نے کہا کہ 1999 سے لے کر اب تک 34 ممالک کے کل 342 غیر ملکی سیٹلائٹس کو تجارتی بنیادوں پر انڈین پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) پر کامیابی کے ساتھ لانچ کیا جا چکا ہے

Posted On: 16 DEC 2021 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16 دسمبر،2021۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج), نیز ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر،عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو نے 23-2021 کے دوران غیر ملکی سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے چار ممالک کے ساتھ چھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان غیر ملکی سیٹلائٹس کو تجارتی بنیادوں پر لانچ کرنے سے تقریباً 132 ملین یورو کمائے جائیں گے۔

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم (اسرو) اپنے تجارتی عضو، خلا کے محکمے کے تحت ایک سرکاری کمپنی نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل) کے ذریعے تجارتی بنیادوں پر پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی)  سے تعلق رکھنے والے دوسرے ممالک کے سیٹلائٹس لانچ کر رہی ہے۔

این ایس آئی ایل نے آج تک 23-2021 کے دوران پی ایس ایل وی پر غیر ملکی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے لیے چار ممالک کے صارفین کے ساتھ لانچ سروس کے چھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

مجموعی طور پر 124 مقامی مصنوعی سیارہ زمین کے مدار میں ڈالے گئے ہیں جن میں 12 طلباء سیٹلائٹس بھی شامل ہیں۔

آج راجیہ سبھا میں اسی طرح کے ایک سوال کے ایک اور تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ 1999 سے اب تک 34 ممالک سے تعلق رکھنے والے کل 342 غیر ملکی سیٹلائٹس کو تجارتی بنیاد پر انڈین پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) پر کامیابی سے لانچ کیا جاچکا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی لانچ وہیکل پر غیر ملکی سیٹلائٹس کے لانچنگ کے ذریعہ ہندوستان نے گزشتہ 3 برسوں (یعنی 2021-2019) کے دوران 35 ملین امریکی ڈالر اور 10 ملین یورو کے لگ بھگ غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی حاصل کی ہے۔ انڈین لانچ وہیکل کے ذریعے لانچ کیے گئے غیر ملکی سیٹلائٹس میں بنیادی طور پر زمین کے مشاہدے، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے مقاصد کے لیے سیٹلائٹس شامل ہیں۔

ملک کے لحاظ سے لانچ کیے گئے سیٹلائٹس کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

نمبر شمار

ملک کانام

لانچ کیے گئے سیٹلائٹس کی  تعداد

 

نمبر شمار

ملک کانام

لانچ کیے گئے سیٹلائٹس کی  تعداد

1

الجیریا

4

 

18

جاپان

5

2

ارجنٹینا

1

 

19

کزاخستان

1

3

آسٹریلیا

1

 

20

لاتویہ

1

4

آسٹریا

3

 

21

لتھوانیہ

4

5

بلجیم

4

 

22

لگزمبرگ

5

6

برازیل

1

 

23

ملیشیا

1

7

کینیڈا

12

 

24

نیدرلینڈ

3

8

چلی

1

 

25

ناروے

1

9

کولمبیا

1

 

26

جمہوریہ کوریا

6

10

چیک جمہوریہ

1

 

27

سنگاپور

8

11

ڈینمارک

2

 

28

سلواکیہ

1

12

فن لینڈ

3

 

29

اسپین

2

13

فرانس

4

 

30

سوئٹزر لینڈ

4

14

جرمنی

11

 

31

ترکی

1

15

انڈونیشیا

3

 

32

یو اے ای

1

16

اسرائیل

3

 

33

برطانیہ

12

17

اٹلی

5

 

34

امریکہ

226

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14380


(Release ID: 1782380) Visitor Counter : 183


Read this release in: Tamil , English