شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی فہرست
Posted On:
16 DEC 2021 1:06PM by PIB Delhi
پچھلے دو مالی برس 20-2019 اور 21-2020 کے دوران شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی اسکیم( این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 1320.49 کروڑروپے مالیت کے 54 پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے، جو کہ 100فیصد مرکز کی امدادسے چلنے والی سینٹرل سیکٹر کی اسکیم ہے۔
ریاست کے اعتبار سے منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات در ج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
ریاست
|
منظور کئے گئے پروجیکٹس کی تعداد
|
پروجیکٹس کی تعداد
|
لاگت (کروڑروپے میں)
|
1.
|
ارناچل پردیش
|
7
|
182.89
|
2.
|
آسام
|
13
|
397.85
|
3.
|
منی پور
|
5
|
111.06
|
4.
|
میگھالیہ
|
3
|
59.16
|
5.
|
میزورم
|
4
|
61.35
|
6.
|
ناگالینڈ
|
13
|
233.68
|
7.
|
سکم
|
2
|
46.45
|
8.
|
تریپورہ
|
7
|
228.05
|
|
میزان
|
54
|
1320.49
|
پروجیکٹوں کی بروقت تک تکمیل کے لئے شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت کے ذریعہ نگراں نظام کو مستحکم بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں پبلک فائننشیل مینجمنٹ سسٹم ( پی ایف ایم ایس ) ، پروجیکٹوں کی جگہوں کی جغرافیائی ٹیگنگ ، جغرافیائی ٹیگڈ تصاویر کے ذریعہ وزارت کے تکنیکی ونگ کے ذریعہ بڑے پروجیکٹوں کی نگرانی فزیکل اور مالی پیش رفت سے منسلک رقومات کو ‘‘بروقت جاری کیا جانا ’’ شامل ہے ۔
این ای ایس آئی ڈی ایس فنڈز کے تحت مالی سال کی شروعات میں نارمیٹو ایلوکیشن کی بنیاد پر ریاستوں کو فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ان میں فزیکل بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ سیاحت کو فرٰوغ دینے ، پانی کی سپلائی سے متعلق پروجیکٹوں ، پاور اور کنکٹوٹی اور پرائمری اور ثانوی تعلیم نیز صحت کے لئے سماجی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانےسے متعلق پروجیکٹوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان نشانزدسکیٹروں کے تحت امیدوار پروجیکٹوں کو این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظوری اور فنڈنگ کے لئے غور کئے جانے سے پہلے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ ریاستی حکومتوں کےذریعہ ترجیح دیا جانا ضروری ہے۔
*************
ش ح۔ش ر۔رم
U-14374
(Release ID: 1782170)