بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

وجیانگرم میں کوائر کلسٹر

Posted On: 16 DEC 2021 12:45PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر  جناب  نارائن رانے نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ  ایم ایس ایم ای کی وزارت  دستکاروں کو  پائیدار روز گار فراہم کرنے کی خاطر  روایتی صنعتوں اور  دستکاروں کو منظم کرنے کے لئے روایتی صنعتوں کی دوبارہ بحالی  کے فنڈ (ایس ایف یو آر ٹی آئی) اسکیم نافذ کرتی ہے۔ ایس ایف یو آر ٹی آئی کے تحت  وجیا نگر م کوائر کلسٹر کام کرنے لگا ہے اور  اس نے  ربر والی کوائر کی پیداوار شروع کردی ہے۔

پروجیکٹ کے تحت  ٹھوس اقدامات کی خاطر ، جن میں  مشترکہ سہولت مراکز  کی تعمیر ، مشینری کی خریداری اور  خام مال کی خریداری وغیرہ شامل ہے، مختلف سرگرمیوں کے لئے 203.32 لاکھ روپے  کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے  40  لاکھ روپے مشترکہ سہولت مرکز کی تعمیر  کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔  سافٹ اقدامات کے تحت  اسکیم میں 25  لاکھ روپے کو منظوری دی گئی ہے، جس میں مصنوعات  کے فروغ ، صلاحیت سازی اور مارکیٹ پروموشن کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ سافٹ  اقدامات کے تحت  25  لاکھ روپے کی پوری رقم  کلسٹر کو جاری کردی گئی ہے تاکہ وہ  صلاحیت سازی  اور مارکیٹ پروموشن  وغیرہ کے مختلف پروگرا موں کو انجام دے سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

ش ح۔و ا ۔ق ر۔

U-14372



(Release ID: 1782156) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Tamil , Telugu