مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام محکمےنے ملک بھر میں براڈ بینڈ کو تیزی سے شروع کرنے کےلئے منظوریوں میں تیزی کےلئے شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی
رائٹ آف وے پرمیشن منظوری دینے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے: سکریٹری (ٹیلی کام) کے- راجا رمن
ٹیلی کام کے سکریٹری نے ٹیلی کام محکمے کے فیلڈ یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کی منظوری کے عمل اور زیر التوا معاملوں کا جائزہ لینے کے لیے خدمات فراہم کرنےوالوں کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کریں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 DEC 2021 12:11PM by PIB Delhi
ملک بھر میں براڈ بینڈ کو تیزی سے شروع کرنے کی خاطر منظوریوں میں تیزی لانے کے لیے،حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کے ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے (ڈی او ٹی) نے آئی ٹی کے سکریٹریوں اورہیڈآفس اور فیلڈ یونٹس کے ٹیلی کام محکمے کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت ٹیلی کام کے سکریٹری جناب کے راجارمن نے کی۔جس میں ٹیلی کام کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ہری رنجن راؤ، ٹیلی کام کےڈائریکٹر جنرل جناب نظام الحق، ڈائرکٹر جنرل (ٹیلی کام) اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران، جناب کے راجارمن نے اس بات پر زور دیا کہ رائٹ آف وے پرمیشن دینے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے مواصلاتی خدمات کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ریاست /ایل ایس اے میں براڈ بینڈ کی کم رسائی اور آر او ڈبلیو قوانین کی غیر صف بندی کے درمیان براہ راست تال میل ہے۔ یہ مسئلہ مستقبل قریب میں منصوبہ بند 5 جی کے شروع ہونے کی روشنی میں مزید مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔
جناب راجارمن نے تمام ڈی او ٹی فیلڈ اکائیوں کو ہدایت دی کہ وہ درخواست کی منظوری کے عمل اور معاملات کے التوا کا جائزہ لینے کے لیے خدمات فراہم کرانے والوں کے ساتھ ماہانہ میٹنگیں کریں اور ریاست/ میونسپل حکام کے ساتھ بھی آگے بڑھیں۔ ریاستی حکومتوں کے سکریٹریوں اور محکموں کے سربراہوں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں میں آر او ڈبلیو کی درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے میں سہولت فراہم کریں۔ ریاستی براڈ بینڈ کمیٹیوں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ ریاستی پالیسی کو سنٹرل آر اوڈبلیو ضابطہ۔2016 کے ساتھ ریاستی پالیسی کی صف بندی میں مداخلت کریں۔
محکمہ ٹیلی کام نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رسائی کو بڑھانے کے لیے نئی پالیسیاں جیسے نیشنل ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی (این ڈی سی پی) اور نیشنل براڈ بینڈ مشن کے نفاذ کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جو توقع ہےکہ ہندوستان کو ڈیجیٹل انقلاب کے اگلے مرحلے تک پہنچائے گا، اس طرح ایک حقیقی ڈیجیٹل معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام شہریوں کی شرکت یقینی ہوسکے گی۔ نیشنل براڈ بینڈ مشن کے نتائج "سب کے لیے براڈ بینڈ" کے وژن کو پورا کرنے اور این ڈی سی پی -2018، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام اور 'آتمنیر بھر بھارت' کے اہداف کو پورا کرنے کا تصور کرتے ہیں۔
ملک بھر میں براڈ بینڈ کنکٹویٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ٹیلی کام کےمحکمہ نے سی او اےآئی، ڈی آئی پی اے کی شرکت کےساتھ مستقل بنیاد پراس طرح کی منظوریا دینے کافیصلہ کی ہے اور ریاستی سرکاروں سےاپیل کی ہے کہ وہ انڈین ٹیلی گراف، رائٹ آف وے رول 2016 کی شقوں کے مطابق آر اوڈبلیو درخواست کی منظوری کےعمل کو پیش کریں۔
ش ح۔ح ا ۔ف ر
U.NO.14365
(ریلیز آئی ڈی: 1782138)
وزیٹر کاؤنٹر : 213