وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے چھوٹے برقی آلات اور کمپیوٹیشنل سسٹمز کلسٹر کی طرف سے‘آزادی کا امرت مہوتسو’ عظیم الشان ہفتہ کی تقریبات

Posted On: 15 DEC 2021 8:48PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

تین پروڈکٹس ڈی آر ڈی او کی صارف لیبارٹریوں کے حوالے کیے گئے۔

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے ساتھ چار ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) معاہدے

ایس ایس پی ایل کے 60 شاندار برسوں اور ایس ایس پی ایل سیفٹی مینول پر ایک مجموعہ‘یاترا’ کی ریلیز

ایکس بینڈ  ایم ایم آئی سی(جی اے این) گیلیم نائٹرائڈ کے لیے پروسیس ڈیزائن کٹ(پی ڈی کے) کی ریلیز

محفوظ مواصلات کے لیے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی مصنوعات کا اجراء

سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے آج ڈی آر ڈی او بھون، نئی دہلی میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات اور وزارت دفاع کے عظیم الشان ہفتہ کے حصہ کے طور پر منعقدہ ایک تقریب میں ایم ای ڈی اور سی او ایس کلسٹر کے ذریعہ تیار کردہ تین مصنوعات صارف لیبارٹریوں کے حوالے کیں۔انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی(ٹی او ٹی) کے چار معاہدے بھی سپرد کیے۔

1961 میں قائم ہونے والا، ایس ایس پی ایل نے 60 سال مکمل کر لیے ہیں اور وہ اپنا ڈائمنڈ جوبلی سال منا رہا ہے۔ ‘یاترا’ مجموعہ، تجربہ گاہ کے تاریخی سفر کا سراغ لگاتا ہے اور اس میں کئی ریٹائرڈ سائنسدانوں کی یادداشتیں شامل ہیں۔ مجموعہ آئی ڈی ایس ٹی کے ساتھ مل کر مرتب کیا گیا ہے۔

 جی اے این پروسیس ڈیولپمنٹ کٹ ایم ایم آئی سی ڈیزائنرز کے لیے جاری کی گئی ہے تاکہ وہ  ایکس- بینڈ تک مختلف تعدد کے لیے مقامی  جی اے این ایم ایم آئی سیز کو ڈیزائن کر سکیں۔ آلات جی اے ای ٹی ای سی میں تیار کیے جا سکتے ہیں۔

سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نے ہائی جی ایم ای ایم ایس سوئچ، یو ایچ ایف 1 کلو واٹ ہائی پاور ایمپلیفائر اور ایکس بینڈ پاور ایمپلیفائر صارف لیبارٹریوں کے حوالے  کئے ۔ انہوں نے ڈبلیو- 0.5سٹرلنگ کرائیکولر انٹیگریٹڈ ڈیٹیکٹر دیوار کولر اسمبلی (آئی ڈی ڈی سی اے)، ایس ایس پی ایل کی تیار کردہ ٹیکنالوجی بھی بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے حوالے کی۔

ڈبلیو-10 لیزر ڈائیوڈ چپ فیبریکیشن ٹیکنالوجی اورایکس- بینڈ جی اے این  ایچ ای ایم ٹی ایم ایم آئی سی کی ٹیکنالوجی دستاویز جی اے ای ٹی  ای سی کے حوالے کی گئی۔ ایچ جی سی ڈی ٹی ای پر مبنی ڈی ڈی سی اے کے لیے ٹیکنالوجی دستاویز اسٹار- سی کے حوالے کر دی گئی۔

اکوسٹک ایمیشن (اے ای) سینسرز، اے ای ڈیٹا ایکوزیشن اینڈ اینالیسس سسٹم کی ٹیکنالوجی صنعت کے حوالے کر دی گئی۔ سینسر اور سسٹم کو برفانی  طوفانوں کی مخصوص مقام والی نگرانی/پیش گوئی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سکریٹری، ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نے سی اے آئی آر کا تیار کردہ آئی این ڈی آئی جی آئی ایس ، ایک جغرافیائی معلوماتی نظام صنعت کے حوالے کیا۔ حساس ماحول میں استعمال کے لیے جی 4 سیلولر نیٹ ورکس پر آواز اور فوری پیغام رسانی کی محفوظ ترسیل کی سہولت کے لیے محفوظ موبائل ہینڈ سیٹ شروع کیا گیا۔

تجارتی ٹیلی کام آپٹیکل فائبر لنک کا استعمال کرتے ہوئے 100 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر قابل اعتماد اور محفوظ کلیدی منتقلی کوانٹم ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر ایس اے جی، دہلی نے آئی ٹی مصنوعات کے لیے یقین دہانی کے سرٹیفکیٹ جاری کیے، یعنی ڈیٹا ڈائیوڈ ٹو بی ای ایل اور سی اے آئی آر کے سافٹ ویئر پروڈکٹ۔ ڈیٹا ڈیوڈ اندرونی نیٹ ورک سے انٹرنیٹ پر یک طرفہ ٹریفک کو نافذ کرنے کا ایک آلہ ہے۔ تقریب کے دوران بہتر بینڈوتھ اندرونی نیٹ ورک اور مختلف آئی ٹی پورٹلز کا آغاز کیا گیا۔

اس تقریب میں مختلف کلسٹر اور کارپوریٹ ڈی جیز، ڈائریکٹرز، مختلف ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں کے سینئر سائنسدان، ڈی آر ڈی او کے سابق ڈائریکٹرز اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

****************

 (ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14351



(Release ID: 1782114) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi