نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے حقیقت پر مبنی ہندوستانی تاریخ کا از سر نو جائزہ لینے کی اپیل کی
جناب نائیڈو نے ہندوستان کے ماضی کے نوآبادیاتی نقطہ نظر سے اجتناب کرنے پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں سے ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کی زندگیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی
'ہندوستانی رہنماؤں اورمجاہدین آزادی سے متعلق ہندوستانی زبانوں میں مزید کتابوں کی ضرورت ہے': نائب صدر جمہوریہ
منتخب نمائندے عوامی زندگی میں اعلیٰ اقدار کی تقلید کریں ؛ 'پارلیمنٹ کی بے حرمتی اور جمہوریت کی تذلیل نہ کریں': نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے جناب یرلاگڈا لکشمی پرساد کی کتاب 'گاندھی ٹوپی گورنر' کا اجرا کیا
Posted On:
15 DEC 2021 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 15 دسمبر نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستانی تاریخ کا معروضی انداز میں بہتر حقائق پر مبنی تحقیق کے ذریعہ از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان کے ماضی کے نوآبادیاتی نقطہ نظر نے حقائق کو مسخ کیا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی قائدین اور مجاہدین آزادی سے متعلق مزید کتابوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی تاریخ کے بارے میں ایک تازہ نقطہ نظر کی اپیل کی ۔
آندھرا پردیش کےآفیشل لینگوئج کمیشن کے چیرمین جناب یرلاگڈا لکشمی پرساد کی کتاب 'گاندھی ٹوپی گورنر' کا نائب صدر جمہوریہ نواس میں اجرا کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ سے متعلق "تحریف" کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور حقائق کی ایمانداری کے ساتھ از سرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل حقیقی تاریخ کے بارے میں اس کی مستند شکل میں جان سکے۔
جناب نائیڈو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کریں اور مجاہدین آزادی کی زندگیوں سے سبق حاصل کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران ہندوستانیوں کے ذہنوں میں پیوست’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘ کی ذہنیت سے نکل کر قومی تعمیرشرکت کریں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں مجاہدین آزادی سے متعلق مزید کتابوں کی اشاعت کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں پیش قدمی کریں اور اپنے اپنے علاقوں کےقائدین پر کتابیں شائع کریں۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے برطانوی انتظامیہ میں ممتاز مجاہدآزادی ، قانون ساز اور وسطی صوبوں کے گورنر جناب ایڈپوگنتی راگھویندر راؤ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مذکورہ کتاب جناب راؤ کی زندگی کا بیان کرتی ہے۔
انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جناب راگھویندر راؤ نے برطانوی حکومت میں کام کرتے ہوئے بھی خود حکمرانی اور سوراج کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ ایک گورنر کے طور پر، انہوں نے خود بھی کھادی کا استعمال کرتے ہوئے اسے فروغ دیا اور دوسروں کے لیے ایک مثال پیش کی ۔
عوامی زندگی میں جناب راگھویندر راؤ کے ذریعہ قائم کردہ مثالی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے مشورہ دیا کہ آج کے قانون سازوں کو ہمارے مجاہدین آزادی اور آئین سازوں کے قائم کردہ اعلیٰ معیارات کا جائزہ لینے اور ان کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی بے حرمتی اور جمہوریت کی تحقیر نہیں سکتے ہیں۔
مذکورہ کتاب کو منظر عام پر لانے کے لیےجناب نائیڈو نے مصنف جناب یرلاگڈا لکشمی پرساد اور پبلشر جناب وجے کمار کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس موقع پر تمل ناڈو کے سابق گورنر جناب پی ایس رام موہن راؤ، کتاب کے مصنف ، جناب یرلاگڈا لکشمی پرساد، ایمیسکو بکس کے سی ای او جناب وجے کمار اور دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ س ا (
(U-14333
(Release ID: 1782032)
Visitor Counter : 210