وزارت خزانہ

کارپوریٹ امور کی وزارت اور مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا نے دونوں تنظیموں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 15 DEC 2021 5:31PM by PIB Delhi

 

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) اور مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا، وزارت خزانہ نے آج دونوں تنظیموں کے درمیان ڈیٹا کے تبادلہ سے متعلق مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر باقاعدہ طورپر دستخط کر دیے۔ سکریٹری، ایم سی اے، اور ڈائرکٹر (ایف آئی یو-انڈیا) کی موجودگی میں اس مفاہمت پر جناب منوج پانڈے، جوائنٹ سکریٹری، ایم سی اے اور جناب منوج کوشک، ایڈیشنل ڈائرکٹر ایف آئی یو-انڈیا نے دستخط کیے۔

یہ مفاہمت نامہ مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیےڈیٹا کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ایم سی اے اور ایف آئی یو-انڈیا کے وژن کے عین مطابق ہے۔ ایم سی اے 21 ورژن 3 اور فن نیٹ 2.0 کی پیش رفت کی روشنی میں ڈیٹا کے اشتراک کا انتظام کافی اہمیت رکھتا ہے، جس سے انہیں اپنے ریگولیٹری اور سہولت آمیزی کے کام کاج کو بہتر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔ ایم سی اے مرحلہ وار طریقے سے ایم سی اے 21 ورژن 3 کو شروع کرنے کے عمل میں ہے۔ ایف آئی یو-انڈیا موجودہ فن نیٹ 1.0 کو بڑھا کر فن نیٹ 2.0 کرنے کے عمل میں ہے۔

فن نیٹ 2.0 پروجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہے اور  منی لانڈرنگ اور متعلقہ جرائم سے نمٹنے میں معلومات جمع کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور پھر یہ معلومات فراہم کرنے میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ایف آئی یو-انڈیا کی مدد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KPXE.jpg

تصویر میں (دائیں سے بائیں): جناب منوج پانڈے، جوائنٹ سکریٹری، ایم سی اے، جناب راجیش ورما، سکریٹری، ایم سی اے، جناب پنکج کمار مشرا، ڈائرکٹر ایف آئی یو-انڈیا اور جناب منوج کوشک، ایڈیشنل ڈائرکٹر ایف آئی یو-انڈیا

یہ مفاہمت نامہ خودکار طریقے سے اور تسلسل کی بنیاد پر ایم سی اے اور ایف آئی یو-انڈیا کے درمیان ڈیٹا اور معلومات کے اشترا ک کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ مخصوص معلومات  کے اشتراک میں مدد کرے گا جیسے کہ مشکوک لین دین سے متعلق معلومات، کے وائی سی سے متعلق تفصیلات اور ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے مجموعی مالیاتی بیانات۔ ایم او یو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ  ایم سی اے اور ایف آئی یو-انڈیا کے پاس ریگولیٹری مقاصد کے لیے آسان رابطے موجود ہیں۔ ڈیٹا کے مسلسل تبادلہ کے علاوہ، ایم سی اے اور ایف آئی یو-انڈیا درخواست کی بنیاد پر، چھان بین، جانچ، تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے مقصد سے ایک دوسرے سے اس ڈیٹا کا بھی تبادلہ کریں گے جو ان کے متعلقہ ڈیٹا بیس میں موجود ہے۔

ٹیکنالوجی اور ڈیٹا حکومت کے کم از کم گورنمنٹ اور زیادہ سے زیادہ گورننس کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کریں گے اور ایم سی اے اور ایف آئی یو-انڈیا دونوں ہی اس وژن کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ مفاہمت نامہ دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون اور تال میل کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14331



(Release ID: 1781942) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi