وزارت آیوش

نقص تغذیہ سے نمٹنے کے لئے روایتی دواؤں کا استعمال

Posted On: 14 DEC 2021 5:25PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  آیوش کی وزارت، آیوش پر مبنی  خوراک اور طرز زندگی کو فروغ دے رہی ہے اور  خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے  تال میل سے  کام کررہی ہے تاکہ  سوپوشت بھارت(تغذیہ سے بھرپور بھارت) کے  مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔

وزارت نے  کوپوشن مکت بھارت کے لئے  ایک جامع تغذیہ بخش گائڈ لائن کا آغاز کیا ہے، جسے  آیوش ڈائٹری ایڈوائزری کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد  بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں  تغذیہ کے نتائج کو بہتر بنانا ہے اور  آیوش کے طور طریقے اور اصولوں کو اپنانا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  کی جانب سے اس گائڈ لائن کی توثیق کی گئی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ریاست / مرکز زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو سرکولیٹ کیا گیا ہے۔

وزارت نے  پوشن ابھیان کے تحت پوشن ماہ  اور پوشن پکھواڑہ تقریب میں شرکت کی ہے جس کا اہتمام  تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آیوش کے محکموں  اور وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ/ ریسرچ کونسلز کے ذریعہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

آیوش کی وزارت کے تحت قومی اداروں نے دواؤں کی جڑی بوٹیوں کا پوشن اِدیان (نیوٹری گارڈن)، مختلف آیوروید آہر کی ترکیبیں بیان کرنے والا بروشر، آیوروید فوڈ ایکسپو، جس میں مختلف اختراعی پکوانوں کی نمائش کی گئی تھی جیسے کھانے کے لیے تیار صحت بخش غذائیں وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

وزارت  نے 20 ستمبر 2020 کو  خواتین اور بچوں  کی ترقی کی وزارت  کے ساتھ ایک  قرار نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ  خواتین اور بچوں کو بھرپور تغذیہ بخش غذا دینے کے سلسلے میں دی جانے والی توجہ فراہم کرنے کے لئے ایک مشترکہ فریم کی تشکیل کے مقصد پر مل کر کام کیا جاسکے۔

آیوش کی وزارت نے  نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2013 کے جدول دوئم کے تحت  طے کئے گئے تغذیہ بخش معیارات پر نظر ثانی میں خوراک اور عوام نظام تقسیم کے محکمے کو معلومات بھی فراہم کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14274

                          



(Release ID: 1781598) Visitor Counter : 99


Read this release in: Tamil , English , Telugu