وزارت خزانہ

انکم ٹیکس کے محکمے نے کرناٹک میں چھاپے مارے

Posted On: 14 DEC 2021 4:28PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 02.12.2021 کو بنگلورسے سرگرم چار کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں اور ان کے وابستگان کے یہاں چھاپے مارے اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔

تلاشی کی ان کارروائیوں سے ان کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی سرگرمیوں میں زبردست بے ضابطگیوں اور ان کے پروموٹرز کی طرف سے ذاتی استعمال کے لئے جمع کنندگان کے فنڈز کو چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے پروموٹرز نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو چلاتے ہوئے کے وائی سی میں لچک کے اصولوں کا فائدہ اٹھایا اور مستقل اکاونٹ نمبر (پی اے این) حاصل کئے بغیر کئی اکاؤنٹس کھولے گئے۔ پروموٹروں نے اپنے ذاتی فائدے کے لئے ان اداروں کا غلط استعمال کیا۔ تحقیقات نے ان کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی طرف سے قانونی فریم ورک میں منظم ہیر پھیر کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ان کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے کام کاج میں نظر آنے والی عمومی بے ضابطگیوں کے علاوہ ان کے یہاں

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دیکھا گیا کہ ٹیکس مارنے کےکئی غلط طریقے اپنائے گئے تھے جیسے:-

1۔ ایک کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی اپنے گاہکوں کو وہ رقم نقد واپس کر کے بوگس اخراجات بک کرنے میں سہولت فراہم کرتی رہی، جو اسے  گاہکوں سے چیک کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ مذکورہ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی نے اپنے گاہکوں سے کیش ڈپازٹس قبول کرکے اور آر ٹی جی ایس کے ذریعے ان کو وہ رقم  واپس کرکے بے حساب رقم کی لانڈرنگ بھی کی۔ مذکورہ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے کچھ غیر ممبران کو انتہائی اونچی شرحِ سود پر قلیل مدتی قرض فراہم کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے پاس قرض دینے کا کاروبار کرنے کے لئے مطلوبہ اجازت نامہ موجود نہیں۔

2۔ نقد رقم میں جمع کئے گئے کچھ کمیشن کے بدلے اپنے گاہکوں کو ایک دوسری  کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی  کے ذریعے جعلی فکسڈ ڈپازٹ  سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے کچھ واقعات بھی پائے گئے ہیں۔ اس طرح کے فکسڈ ڈپازٹ سرٹیفکیٹس کو اس کے گاہکوں نے مالیاتی اداروں/ کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے لئے بطور ضمانت استعمال کیا ہے۔

3۔ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں سے ایک کے پروموٹروں نے حقیقی اراکین کی جمع کردہ رقم کا رُخ دوسری طرف موڑ دیتے تھے۔ وہ قرض کی بڑی رقم اپنے زیر کنٹرول اداروں یا اپنے وابستگان کو دے دیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ ملازمین اور دوسروں کے نام پر 100 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا بھی پتہ چلا ہے اور ایسے اکاؤنٹوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

4۔ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی  کے گاہکوں میں سے ایک،جو گاہکوں سے پرانا سونا خریدنے کے کاروبار میں مصروف رہا ،اُسےفروخت کو دبانے میں ملوث پایا گیا ہےجو اِس لین دین میں 20 کروڑ روپے کی آمدنی دکھانے سے بچ نکلنے کا باعث بنتا ہے۔ اس طرح کے پوشیدہ لین دین سے متعلق اکاؤنٹ کی کھاتوں کو سرچ ٹیم نے خفیہ ویب پر مبنی سرور سے دریافت کیا ہے۔

ان سب کے علاوہ غیر منقولہ جائیدادوں میں  تقریباً  130 کروڑ روپے کی پوشیدہ سرمایہ کاری کا بھی پتہ چلا ہے جو ان سوسائیٹیوں کے چیئرمین/ پروموٹرز کے نام پر کی گئی تھیں۔ انہیں وہ اور چند بے نامی لوگ کنٹرول کرتے تھے۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں4 کروڑ روپے سے زائد کی بے حساب نقدی ضبط کی گئی ہے۔

مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1781576) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Telugu