امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ڈی آر ایف کے تحت دیے گئے فنڈز

Posted On: 14 DEC 2021 2:59PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:

ریاستوں کو  اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) مختص کرنا، آئین کی دفعہ 280 کے تحت وقتاً فوقتاً قائم کردہ یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشن کی تجاویز پر مبنی ہے۔ مزید برآں، ایس ڈی آر ایف اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے فنڈ کی تقسیم ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی طرف سے امداد کے رہنما خطوط اور آئٹمز اور اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے، جسے ریاستوں سمیت تمام متعلقین سے صلاح و مشورہ کے بعد طے کیا جاتا ہے، جن کی تفصیل بالترتیب وزارت داخلہ کی ویب سائٹ https://ndmindia.mha.gov.in/images/NDRFSDRF_06042017.pdf اور https://ndmindia.mha.gov.in/images/pdf/SDRF-NDRFNorms-dated8april2015.pdf پر دستیاب ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ ریاستی حکومتیں قدرتی آفات کے وقت راحتی اقدام کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف سے  مدد لیتی ہیں، جو پہلے سے ان کے اختیار میں اور حکومت ہند کے منظور شدہ ضابطوں کے مطابق ہے۔ اگر تباہی ’شدید نوعیت‘ کی ہے، تو ریاست کو متعینہ طور طریقے کے مطابق، این ڈی آر ایف کی طرف سے مزید مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس پوری مشق کے لیے ایس ڈی آر ایف/ این ڈی آر ایف کے رہنما خطوط میں متعین کردہ طور طریقے پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعینہ طور طریقے کے مطابق، این ڈی آر ایف سے اضافی مالی امداد کا حساب لگانے کے لیے تین سطحی نظام پر عمل کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے،  بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) کے ذریعے آفات کے مقام پر جاکر تجزیہ کیا جاتا ہے، جس میں متعلقہ ریاست کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد آئی ایم سی ٹی کی رپورٹ پر متعدد متعلقہ ریاستوں کے نمائندوں پر مشتمل اور مرکزی ہوم سکریٹری کی صدارت میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ذیلی کمیٹی (ایس سی-این ای سی) کے ذریعے غور کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد،  ایس سی-این ای سی کی تجاویز پر عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت والی اعلی سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے ذریعے اس پر غور کرنے کے بعد اسے منظور کیا جاتا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں مرکزی وزیر خزانہ، مرکزی وزیر زراعت اور نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین بطور ممبر شریک ہوتے ہیں۔ ایچ ایل سی کی منظوری کے بعد این ڈی آر ایف سے فنڈ جاری کیے جاتے ہیں۔

این ڈی آر ایف کے ذریعے مالی سال 19-2018 سے 22-2021 تک (09-12-2021 تک) تقسیم/جاری کیے گئے فنڈ کی ریاست وار تفصیل درج ذیل ہے:

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست

این ڈی آر ایف سے جاری کیے گئے فنڈ

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

1

2

3

4

5

6

1.

آندھرا پردیش

1004.88

570.91

657.029

--

2.

اروناچل پردیش

132.49

--

59.34

--

3.

آسام

--

--

44.37

--

4.

بہار

--

953.17

1255.27

--

5.

گجرات

--

--

--

1000.00

6.

ہماچل پردیش

227.29

518.06

2.90

--

7.

جھارکھنڈ

--

--

--

200.00

8.

کرناٹک

959.84

3208.28

689.27

629.03

9.

کیرالہ

2,904.85

--

--

--

10.

مدھیہ پردیش

334.00

1712.14

1891.79

--

11.

مہاراشٹر

2,088.59

5189.40

420.12

701.00

12.

منی پور

--

--

26.53

--

13.

میگھالیہ

--

--

16.52

--

14.

ناگالینڈ

195.99

176.52

1.335

--

15.

اوڈیشہ

341.72

3294.10

500.00

500.00

16.

راجستھان

526.14

1949.59

68.65

--

17.

سکم

54.93

--

73.86

--

18.

تمل ناڈو

900.31

--

286.91

213.51

19.

تریپورہ

171.74

--

12.93

--

20.

اتر پردیش

157.23

--

--

--

21.

مغربی بنگال

--

958.33

2250.28

300.00

میزان

10,000.00

18,530.50

8,257.11

3,543.54

 

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14246



(Release ID: 1781478) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Tamil