ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

روزگار میلہ

Posted On: 13 DEC 2021 3:52PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

روزگار میلہ،آجرین اور روزگار کے متلاشی افراد کے مابین روابط کو مہمیز کرنے اور روزگار دلانے کے سلسلے میں رابطہ کاری حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔روزگار میلوں کا انعقاد، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی زیر سرپرستی،ہنر مندی کے فروغ سے متعلق قومی کارپوریشن(این ایس ڈی سی)،پردھان منتری کوشل کیندروں (پی ایم کے کیز)،سیکٹر اسکل کاؤنسلوں(ایس ایس سیز) اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں (ٹی پیز) کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی تقریب ہوتی ہے کہ جہاں ہنر مند اور تربیت یافتہ امیدوار اور آجرین ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کئے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی آجر کے لئے بہترین بھرتی یا منتخب کرنے کے اختیارات،اور ایک ہنر مند تربیت یافتہ امیدوار کو مناسب روزگار کے مواقع ملنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

ملک میں اب تک 1576 روزگار میلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ان میں سے 12 روزگار میلے 2018-20 کے دوران بھوپال حلقے میں منعقد ہوچکے ہیں جو سات سیکٹروں یعنی خردہ ،زراعت، خوبصورتی اور صحت مندی ، اطلاعاتی ٹیکنولوجی اور سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق صنعت کے شعبوں سے متعلق تھے۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 عالمی وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد اور جسمانی دوری برقرار رکھنے سے متعلق رہنما ہدایات کی وجہ سے ، اب تک کسی بھی روزگار میلے کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں اب تک منعقد کئے گئے 1576 روزگار میلوں کے ذریعہ کل254267امیدواروں کو مختلف قسم کی نوکریوں کی پیش کش کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 795 امیدواروں کو بھوپال حلقے میں نکلنے والی مختلف نوکریوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

************

 

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.14240

 



(Release ID: 1781281) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Punjabi