وزارتِ تعلیم
اسکولوںمیں طلباء کا تحفظ
Posted On:
13 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi
تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تعلیم ،آئین کی مربوط فہرست میں ایک موضوع ہے ،لہٰذا اسکولی بچوں کا تحفظ اور حفاظت ، متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جائزے کے تحت آتا ہے۔ تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے ( ڈی او ایس ای ایل )نے اسکولی تحفظ اور سکیورٹی پر رہنما خطوط مرتب کئے ہیں، جن میں منجملہ سرکاری ، حکومت کی مددسے چلنے والے اور پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھ رہے بچوں کی حفاظت اور تحفظ کے معاملے میں اسکول کے بندوبست کی جوابدہی طے کرنے کے لئے شقیں شامل ہیں۔ یہ رہنما ہدایات ، سبھی ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں ڈی او ایس ای ایل کے خود مختار اداروں اور وزارتوں کے متعلقہ فریقوں کو یکم اکتوبر 2021 کو بھیجی جاچکی ہیں۔اسکولوں میں بچوں کی حفاظت اورسکیورٹی کو یقینی بنانے میں مختلف فریقوں اور مختلف محکموں کی جوابدہی کی ،ان رہنما ہدایات میں تفصیل مو جود ہے۔مرکز کے ذریعہ جاری کی گئیں، یہ رہنما ہدایات نیچر میں ایڈوائزری ہیں اور امید ہے کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ان کو نافذ کریں گے اوراگر ضروری ہوا تو وہ اپنی مخصوص ضرورتوں کے مطابق اس میں کچھ اضافہ یا تبدیلی کرسکتے ہیں۔یہ رہنما ہدایات ڈی او ایس ای ایل کی ویب سائٹ :
https://dsel.education.gov.in/archivesupdate?title=&field_update_category_target_id=All
پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
*************
ش ح۔ش ر۔رم
U-14228
(Release ID: 1781221)