وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس کوریڈور کی تعمیر

प्रविष्टि तिथि: 13 DEC 2021 3:01PM by PIB Delhi

راکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سامبھا جی چھتر پتی کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے درج ذیل معلومات فراہم کیں:

اتر پردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای آئی ڈی اے) نے ایئرو انڈیا 2021 کے دوران انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف)، ڈیفنس پی ایس یو-بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (بی ای ایم ایل)، ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور نینی ایئرو اسپیس لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ہندوستانی فضائیہ نے بھارت میں بنانے کے پروگرام کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔
  • ایچ اے ایل اور نینی ایئرو اسپیس لمیٹڈ نے ایئرو اسپیس یونٹس کی تعمیر اور وینڈرز کے توسط سے ان کے سپلائی چین کے لیے نالیج پارٹنرز کے طور پر اور  ڈیفنس کوریڈور میں مدد کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔
  • بی ای ایم ایل نے اسپیشلائزڈ گاڑیوں کے لیے ایم آر او فیسلٹی قائم کرنے کی خاطر یو پی ای آئی ڈی اے کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔

اتر پردیش کے لکھنؤ میں ڈیفنس ایکسپو-2020 کے دوران، یو پی ای آئی ڈی اے اور پرائیویٹ کمپنیوں کے درمیان کل 23 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ ان 23 مفاہمت ناموں میں سے 6 کمپنیوں کو پہلے ہی علی گڑھ میں زمین الاٹ کرنے کے بعد انہیں سونپ دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کے نام ہیں اینکر ریسرچ لیبس ایل ایل پی، پی 2 لوجی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، ایلن اینڈ ایلون پرائیویٹ لمیٹڈ، نتیا کرئیشنز انڈیا، سنڈیکیٹ انوویشنز انٹرنیشنل اور پی بی ایم انسولیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ۔

حکومت مہاراشٹر نے مہاراشٹر کے اندر ایک ڈیفنس کوریڈور قائم کرنے کے لیے ایک درخواست کا لیٹر بھیجا ہے۔ تاہم، اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دو ڈیفنس کوریڈور کا مقصد تمام ریاستوں سمیت بھارت میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے تقویت فراہم کرنا ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14183


(रिलीज़ आईडी: 1781152) आगंतुक पटल : 130
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil