پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گھریلو پی این جی کے لئے گیس کا نیا چولہا
Posted On:
13 DEC 2021 3:35PM by PIB Delhi
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پیٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن (پی سی آر اے) نے سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (آئی آئی پی) واقع دہرادون کے تعاون سے پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کے لئے کم ایندھن خرچ کرنے والا کھانا پکانے کا گھریلو چولہا تیار کیا ہے۔ ملک میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی استعمال کی چیز ہے۔ پی این جی کو ہینڈل کرنے کے لئے اس نئے چولہے میں برنر، مکسنگ ٹیوب، وینچر وغیرہ سمیت آگ جل اٹھنے کے پورے نظام کو مطابقت کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ چولہے کو انتہائی بھر پور تھرمل کارکردگی کا متحمل بنایا گیا ہے۔ نئے تیار کردہ پی این جی چولہے کی تھرمل صلاحیت سر دست گھروں میں پی این جی پر استعمال کئے جانے والے ترمیم شدہ ایل پی جی چولہے کی 40 فیصد کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی کے مقابلے میں تقریباً 55 فیصد ہے۔
پی سی آر اے اس نئے تیار کردہ پی این جی چولہے کو فروغ دے رہا ہے۔ جس کی قیمت تقریباً عام ایل پی جی چولہے کے برابر ہے۔ پی سی آر اے نے اس نئے پی این جی چولہے کی مارکیٹنگ کے لئے ایک ماڈل تیار کرنے اور نافذ کرنے کے لئے وزارت توانائی کے تحت انرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ ملک گیر سطح پر پی این جی گاہکوں کیلئے مارکیٹنگ کی ذمہ داری ای ای ایس ایل کی ہوگی۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1781079)
Visitor Counter : 167