شہری ہوابازی کی وزارت
سول ایوی ایشن سے سی او 2 کے اخراج سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات
کورسیا آف سیٹنگ کی ضروریات ہندستانی آپریٹرز کے لئے 2027 سے لاگو ہوں گی
Posted On:
13 DEC 2021 2:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13دسمبر 2021/ 39ویں جنرل اسمبلی کے دوران آئی سی اے او نے بین الاقوامی شہری ہوا بازی سے سی او 2 کے اخراج سے نمٹنے کے لئے کاربن آف سیٹنگ اورریڈکشن اسکیم فار انٹرنیشنل ایوی ایشن (کورسیا) کی شکل میں گلوبل مارکیٹ بیسڈ میزر (جی ایم بی ایم) اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندستان میں کورسیا کے نفاذ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔
- ڈی جی سی اے نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ’کورسیا‘ پر سول ایسوسی ایشن کی ضرورت جاری کی ہیں۔
- ڈی جی سی اے نے کورسیاکے ڈیزائن عناصر کی بہتر تفہیم کےلئے ایئر لائن آپریٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لئےرہنمائی کا مواد جاری کیا ہے۔
- ڈی جی سی اے نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن (آئی اے ٹی اے) اور یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے انعقاد مل کر صنعت کوکورسیا کی ضروریات سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف ورکشاپس اور سیمنار /ٹریننگز کا انعقاد کیا ہے۔
- ڈی جی سی اے نےنیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار سر ٹیفکیشن باڈیز (این اے بی سی بی) کے ساتھ کوآرڈنیشین میں کام کیا ہے تاکہ ایئرلائنز کے لئےکورسیا پر تصدیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے دو تصدیقی اداروں کو شامل کیا جاسکے۔
ہندستانی آپریٹرز کے لئے ، کورسیا آفسیٹنگ کی ضرورات 2027 سے لاگو ہوں گی۔ یعنی کورسیا کے نفاذ کے لازمی (دوسرے) مرحلے سے۔ ہندستان نے کورسیا کے موجودہ ڈھانچے کے بارےمیں 2019 میں 40ویں آئی سی اے او اسمبلی میں تحقیقات درج کرائے ہیں۔ یہ معاملہ آئی سی اے او کونسل میں ہندستان کے نمائندے کے ذریعہ کونسل کی سطح پر اٹھایا گیاہے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ہم خیال ممالک کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت (جنرل ڈاکٹر وی کے ساتھ( ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14188
(Release ID: 1781046)
Visitor Counter : 170