وزارت اطلاعات ونشریات

نائب صدر جمہوریہ نے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ نمائش کا افتتاح کیا، لوگوں سے جوڑی بنائی گئی ریاستوں کے فن و ثقافت کے بارے میں جاننے کی اپیل کی

Posted On: 12 DEC 2021 1:44PM by PIB Delhi

عزت مآب نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج شہر کی پوٹّی سری رامولو تلگو یونیورسٹی میں منعقدہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی)‘ پر منعقد نمائش کا افتتاح کیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے علاقائی آؤٹ ریچ بیورو کے زیر اہتمام، اس  نمائش  میں جوڑی  بنائی گئی ریاستوں ہریانہ اور تلنگانہ کے مختلف دلچسپ پہلوؤں جیسے  کہ آرٹ، کھانے، تہوار، یادگاروں، سیاحتی مقامات وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ نمائش 12 سے 14 دسمبر 2021 تک پوٹّی سری رامولو تلگو یونیورسٹی، نامپلی، حیدرآباد کے احاطے میں عام لوگوں کے لیے کھلی رہے گی۔ اس نمائش میں پبلیکیشنز ڈویژن کی طرف سے پیش کئے گئے فن و ثقافت کے مختلف تھیم پر قابل ذکر کتابوں کی نمائش کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211212-WA0021U1OW.jpg

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس طرح کی پہل جوڑی دار  ریاستوں کی مالا مال  ثقافتی ورثے اور عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے میں کافی اہم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اس شاندار پہل کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی ستائش کی جو دونوں ریاستوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لائی اور جس نے ہماری مالا مال متنوع ثقافتی ورثے کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211212-WA0034962I.jpg

 

تلنگانہ ریاست کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی اور تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ نائب چیئرمین جناب بی ونود کمار نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات آر او بی، پی آئی بی، ڈی پی ڈی اور آل انڈیا ریڈیو کے سینئر افسران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211212-WA0020SRYL.jpg

 

’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پروگرام قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے اور ہمارے ملک کے لوگوں کے درمیان جذباتی تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے  کی گئی ایک  منفرد  پہل ہے۔ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ای بی ایس بی) پروگرام کا آغاز 31 اکتوبر 2015 کو عزت مآب وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا، جنہوں نے آزادی کے بعد ملک کے انٹیگریشن میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211212-WA0029WATZ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔س ک ۔ن ا۔

U-1416                    



(Release ID: 1780840) Visitor Counter : 104