خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کی قومی کمیشن نے  ‘وی تھنک ڈجیٹل’ پروگرام کے تحت سائبر سیکورٹی پر آن لائن وسائل مرکز کا آغازکیا


سائبر دنیا میں  ہراسانی ،  پیچھا  کرنا، مالی گھپلوں جیسے  آن لائن سیکورٹی سے متعلق امور پر  پریشانی کاشکار خواتین کی مدد کے لئے  وسائل مرکز

Posted On: 10 DEC 2021 4:33PM by PIB Delhi

سائبردنیا میں خواتین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے  کے لئے خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے  ‘وی تھنک ڈجیٹل ’پروگرام  کے تحت   آن لائن ہراسانی ، پیچھا کرنا، مالی دھوکہ دھڑی جیسے سائبر سیکورٹی سے متعلق امور پر  مشکلات سے دوچار خواتین کی مدد کے لئے  ایک  آن لائن وسائل مرکز شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کو  کمیشن فیس بک اور سائبر پیس فاؤنڈیشن کے ذریعہ آپسی  اشتراک کے ذریعہ چلارہا ہے ۔آن لائن  وسائل سینٹر کاافتتاح جھارکھنڈ کے گورنر  جناب رمیش بیس اور صدرنشیں محترمہ ریکھا شرما نے کل رانچی میں سائبر پیس فاؤنڈیشن  کے بانی اور ڈائریکٹر میجر ونیت کمارکی موجودگی میں کیا ۔  اس وسائل سینٹر کے بارے میں   www.digitalshakti.org . پرمعلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

 

آن لائن وسائل مرکز کے افتتاح کے موقع پر  صدر نشیں محترمہ شرمانے کہا کہ وسائل مرکز ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا کیوں کہ یہ خواتین کو  ٹکنالوجی کے محفوظ استعمال میں مدد کرے گا اور انہیں آن لائن خطروں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد  کرے گا۔  یہ آن لائن موجودگی کے لئے  معلومات اور مدد کے ایک وسیلے کے طور پر  کام کرے گا۔  مذکورہ سینٹر  خواتین کےخلاف سائبر تشدد سے مقابلہ کرنے میں خواتین کی مدد کرے گا  اور ان کے خلاف ٹکنالوجی کے غلط  استعمال کو روکنے میں بھی مدد کرے گا۔

مرکز پوسٹر س ، بیداری سے متعلق ویڈیوز ، کوئز اور خود سیکھنے کے طریقوں وغیرہ کی شکل میں سائبر سیکورٹی  سے متعلق معلومات فراہم کرے گا جن میں  محفوظ استعمال اور سائبر جرائم کی رپورٹیں نیز  سائبر جرائم سےنپٹنے کےلئے ہدایات بھی شامل ہوں گی۔  استعمال کرنے والوں کو ویب سائٹ پر سائبر سیکورٹی کے مختلف موضوعات سے متعلق  تھوڑی معلومات بھی حاصل ہوں گی۔ وسائل مرکز کا ای لرننگ  سیکشن  بھی  استعمال کرنےوالوں کو  کورس کے ذریعہ  سے حاصل معلومات کے سطح کی جانچ کے لئے ایک مختصرجائزہ کرنے کابھی متبادل پیش کرے گا۔

اگرکوئی خاتون  کو کسی سائبرجرائم کاسامنا ہے تو وسائل مرکز رپورٹنگ کے سبھی طریقوں کی معلومات فراہم کرے گا۔ یہ سائبر جرائم کے معاملات پر رپورٹنگ کے عمل کے ایک کے بعد ایک پہلو کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رپورٹنگ، ویب سائٹ سے مواد کو ہٹانا وغیرہ شامل ہوں گے۔

اس پروجیکٹ کو 2018 میں ڈجیٹل شکتی  کے طور پر لانچ کیا گیاتھا جس کا مقصد ملک بھر کی خواتین کو  ڈجیٹل  محاذ پر  بیداری  کی سطح کوبڑھانے میں مدد کرنا اورانہیں سائبر جرائم سے موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے تربیت دینا تھا۔ اس پروجیکٹ سے 175000 سے زائد خواتین  میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔تینوں تنظیموں کے درمیان فی الحال شراکت داری  تیسرے مرحلے میں ہے اوراس کا مقصد 1.5 لاکھ خواتین میں بیداری او رحساسیت پیدا کرناہے۔

**********************

ش ح۔ ش ر ۔ف ر

U.NO.14174


(Release ID: 1780838) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam