وزارت آیوش

آیوروید اور یوگا کی طاقت

Posted On: 10 DEC 2021 5:12PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر شری سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ

آیوش سنجیونی موبائل ایپ کو آیوش کی وزارت نے تیار کیا ہے اور اس نے تقریباً 1.35 کروڑ جواب دہندگان میں موبائل ایپ کی بنیاد پر آبادی کے مطالعہ کے ذریعے آیوش کے مشورے اور اقدامات کی تاثیر، قبولیت اور استعمال کے اثرات کے جائزے کو دستاویزی شکل دی ہےاور 7.24 کاتجزیہ کیا ہے۔ اس عوامی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 85.1 فیصد جواب دہندگان نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے آیوش اقدامات کے استعمال کے بارے میں بتایا، جن میں سے 89.8 فیصدجواب دہندگان نے آیوش ایڈوائزری کے عمل سے استفادہ پر رضامندی کا اظہار کیا۔

آیوروید اور دیگر آیوش نظاموں کی طاقت کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  • ویبینار کے ذریعے "قوت مدافعت کے لئےآیوش " کے موضوع پر تین ماہ کی مہم شروع کی اور مدافعت کے لیے آیوش پر مہم کا بلیٹن بھی شائع کیا۔ ویبنار میں 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
  • کووڈ-19 کے دوران خود نگہداری کے لئے آیوروید، یونانی اور سدھا کے احتیاطی اقدامات اور کووڈ-19 کے خانگی قرنطینہ میں رہ رہے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے آیوش پریکٹیشنرز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔
  • بچوں کے لیے ہوم کیئر کے رہنما خطوط اور آیوش پریکٹیشنرز کے لیے کووڈ-19 وبا کے دوران بچوں میں حفاظتی نگہداشت کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی۔

آیوش کی وزارت کووڈ-19 وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ "آزادیکا امرت مہوتسوا-انڈیا@75" تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آیوش کی وزارت نے عام آبادی میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے آیوش کی حفاظتی دواؤں ، یعنی سمشمانی وتی اور اشوگندھا وتی کی تقسیم کی خاطر ملک گیر سرگرمیاں شروع کی ہیں۔جو  30 اگست 2021 سے 15 اگست 2022 تک جاری رہیں گی۔

آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 کے انتظام کے لیے آیوروید اور یوگا پر مبنی قومی معالجاتی بندوبست قومی پروٹوکول جاری کیا ہے۔ اس پروٹوکول میں، آیورویدک فارمولیشنز جیسے۔ کووڈ-19 کے غیر علامتی معاملات کے بندوبست کے لیے گڈوچی گھانوتی، گڈوچی-پپلی اور آیوش-64 تجویز کیے گئے ہیں جبکہ کووڈ-19 کے کم علامتوں والے معاملات کے بندوبست کے لیے گڈوچی-پپلی اور آیوش-64 تجویز کیے گئے ہیں۔

 

 

ش ح۔ ش ر ۔ ف ا

U.NO.14162

 



(Release ID: 1780802) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Bengali , Tamil