وزارت آیوش
آیوش ادویات کی حفاظت اور معیار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری بیان میں بتایا کہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ضابطہ، 1945 کی شقوں کے مطابق، آیورویدک (بشمول سدھا) یا یونانی ادویات کی تیاری ایسے دائرہ کار اور حفظان صحت سے متعلق ایسے حالات میں کی جانی چاہیے جو کہ شیڈول-ٹی (اچھی مینوفیکچرنگ پریکٹس) اور ہومیوپیتھی مینوفیکچررز میں بیان کی گئی ہیں۔ شیڈول ایم1 (اچھی مینوفیکچرنگ پریکٹسز) کی شقوں کی عمل آوری کی ضرورت ہے۔ آیوروید، سدھا اور یونانی (اے ایس یو) اور ہومیوپیتھی ادویات کی تیاری کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے مینوفیکچررز کے لیے اس کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔
ملک میں ہندوستانی ادویات اور ہومیوپیتھی کو معیاری بنانے کے لیے حکومت نے آیوش کی وزارت کے تحت فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) قائم کیا ہے۔ کمیشن کا بنیادی مینڈیٹ آیورویدک فارماکوپیا آف انڈیا (اےپی آئی) ، سدھا فارماکوپیا آف انڈیا (ایس پی آئی) ، یونانی فارماکوپیا آف انڈیا (یوپی آئی) اور ہومیو پیتھک فارماکوپیا آف انڈیا (ایچ پی آئی) کو شائع کرنا اور ان پر نظر ثانی کرنا ہے۔ فارماکوپیئل معیارات آیورویدک، سدھا، یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی ضرورت ہیں۔
آیوش کی وزارت 2018 سے آیوروید، سدھا یونانی اور ہومیوپیتھی دوائیوں کی فارماکو ویجیلنس کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم کو نافذ کر رہی ہے تاکہ منشیات کے منفی واقعات (اے ڈی ای)) کی رپورٹنگ، دستاویزات اور مزید انضباطی کارروائی کے لیے تجزیہ کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔ اسکیم میں تھرٹیئر(تین درجے) کا نیٹ ورک قائم ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) ، نئی دہلی کو نیشنل فارماکوویجیلنس کوآرڈینیشن سینٹر(این پی وی سی سی) ، 5 انٹرمیڈیری فارماکو ویجیلنس سینٹرز(پی پی وی سیز) اور 74 پیریفیرل فارماکوویجیلنس سینٹر(پی پی وی سیز) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مندرجہ بالا تفصیلات کے علاوہ، برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت ذیل میں تفصیلات کے مطابق آیوش مصنوعات کی درج ذیل سرٹیفیکیشن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے:-
(i) جڑی بوٹیوں سے متعلق اشیا کے لیے ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق فارماسیوٹیکل مصنوعات (سی او پی پی) کی تصدیق۔
(ii) بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کی حیثیت کے مطابق معیار کے تیسرے فریق کی جانچ کی بنیاد پر آیورویدک، سدھا اور یونانی مصنوعات کو آیوش پریمیم مارک کوکوالٹی سرٹیفیکیشن اسکیم کوالٹی کونسل آف انڈیا (QCI) کے ذریعہ لاگو کیا گیا ہے۔۔
آیوش مصنوعات کا لائسنس متعلقہ ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز کے ذریعہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق دیا جاتا ہے۔ آیوش مصنوعات تیار کرنے والے تقریبا7345 (آیوروید)، 151 (سدھا)، 566 (یونانی) اور 345 (ہومیو پیتھی) مینوفیکچررز ہیں۔
آیوش کی وزارت کے تحت یکم اپریل 2019 تک فارمیسی لائسنس کی ریاست کے مطابق / سسٹم کے حساب سے تعداد
|
نمبرشمار
|
ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
آیوردید
|
یونانی
|
سدھا
|
ہومیوپیتھی
|
میزان
|
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
(5)
|
(6)
|
(7)
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
288
|
9
|
0
|
7
|
304
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
1
|
0
|
0
|
0
|
1
|
|
3
|
آسام
|
40
|
0
|
0
|
0
|
40
|
|
4
|
بہار
|
191
|
23
|
0
|
38
|
252
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
32
|
0
|
0
|
0
|
32
|
|
6
|
دہلی
|
83
|
20
|
0
|
0
|
103
|
|
7
|
گوا
|
6
|
0
|
0
|
0
|
6
|
|
8
|
گجرات
|
578
|
0
|
0
|
9
|
587
|
|
9
|
ہریانہ
|
514
|
4
|
0
|
0
|
518
|
|
10
|
ہماچل پردیش
|
132
|
0
|
0
|
6
|
138
|
|
11
|
جموں و کشمیر
|
8
|
5
|
0
|
2
|
15
|
|
12
|
جھارکھنڈ
|
19
|
0
|
0
|
8
|
27
|
|
13
|
کرناٹک
|
210
|
0
|
0
|
12
|
222
|
|
14
|
کیرالہ
|
897
|
4
|
4
|
0
|
905
|
|
15
|
مدھیہ پردیش
|
555
|
8
|
0
|
21
|
584
|
|
16
|
مہاراشٹر
|
725
|
0
|
0
|
0
|
725
|
|
17
|
منی پور
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
18
|
میگھالیہ
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
19
|
میزورم
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
20
|
ناگالینڈ
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
21
|
اڈیشہ
|
85
|
0
|
0
|
5
|
90
|
|
22
|
پنجاب
|
232
|
0
|
0
|
0
|
232
|
|
23
|
راجستھان
|
349
|
1
|
0
|
0
|
350
|
|
24
|
سکم
|
2
|
0
|
0
|
1
|
3
|
|
25
|
تمل ناڈو
|
152
|
5
|
139
|
9
|
305
|
|
26
|
تلنگانہ
|
429
|
173
|
0
|
32
|
634
|
|
27
|
تریپورہ
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
28
|
اترپردیش
|
1416
|
309
|
0
|
30
|
1755
|
|
29
|
اتراکھنڈ
|
196
|
0
|
0
|
0
|
196
|
|
30
|
مغربی بنگال
|
160
|
5
|
0
|
160
|
325
|
|
31
|
انڈمان نیکوبار جزائر
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
32
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
0
|
0
|
0
|
1
|
|
33
|
دادر اینڈ نگرحویلی
|
7
|
0
|
0
|
0
|
7
|
|
34
|
دمن اینڈدیو
|
10
|
0
|
0
|
0
|
10
|
|
35
|
لکشدیپ
|
0
|
0
|
0
|
0
|
0
|
|
36
|
پانڈیچری
|
27
|
0
|
8
|
5
|
40
|
|
|
میزان
|
7345
|
566
|
151
|
345
|
8407
|
ش ح۔ ش ر ۔ ف ا
U.NO.14157
(ریلیز آئی ڈی: 1780791)
وزیٹر کاؤنٹر : 124