کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکز ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی نوعیت کے اولین ‘‘ انوویشن ویک’’ کا اہتمام کرے گا
کلیدی مرکزی وزارتیں، ریاستیں اسٹارٹ اپس اور دیگر فریق اس میں حصہ لیں گے
خصوصی بنیادی اجلاس کا اہتمام
سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں پروجیکٹ کا جائزہ لیا
Posted On:
12 DEC 2021 4:40PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ایک ہفتہ طویل پروگرام ‘‘اختراع کے ایکو سسٹم کی جانب پیش قدمی’’ صنعتوں کے فروغ اور اندرونی تجارت ( ڈی پی آئی آئی ٹی)، محکمے کے زیر اہتمام جنوری 2022 میں منعقد کیا جائے گا۔ سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی جناب انوراگ جین نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ یہ پروگرام اسٹارٹ اپ انڈیا مہم کے آغاز کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
‘‘ انوویشن ویک’’ یعنی اختراع کا ہفتہ ، کا مقصد ملک کے کلیدی اسٹارٹ اپس ، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دیگر قومی اور بین الاقوامی فریقوں کو اختراع اور صنعت کاری کے اس خصوصی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے فروغ میں اپنے بہترین تجربات کو ایک دوسرے کے سامنے لانا ہے۔
اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو اختراع اور صنعت کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس ہفتے کے دوران اسٹارٹ اپس کو مارکیٹ تک رسائی کے مواقع دیئے جائیں گے اور قومی اور عالمی سرمایہ اسٹارٹ اپس میں لگانے کی راہیں نکالی جائیں گی۔
دنیا بھر میں بہترین ایکو سسٹم کے بہترین طور طریقوں پر تبادلۂ خیال کے علاوہ ان اجلاس میں ہندوستان میں اختراع پر مبنی صنعت کاری کو تفصیلی طور سے پیش کیا جائے گا۔
ایک ہفتے چلنے والے مجوزہ پروگرام میں خصوصی موضوعات کے تحت سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان میں بین الاقوامی رابطے، مارکیٹ تک رسائی اور اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ کی مدد جیسے موضوع شامل ہوں گے۔
ایک ہفتہ طویل پروگرام میں اسٹارٹ اپس ، سرپرست، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، کارپوریٹ، طلبہ، صنعتکار، سرمایہ کاری افسران وغیرہ حصہ لیں گے۔
اس پروگرام میں منتخبہ اسٹارٹ اپس کے لئے نمائش کا مخصوص علاقہ ہوگا۔ پروگرام میں سرپرستی اور ابتدائی مرحلے کی مدد میں حصہ دار ایجنسیوںمثلاً اے آئی ایم، نیتی آیوگ، ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی، ایم ای آئی ٹی ٹی، ڈی پی آئی آئی ٹی، انویسٹ انڈیا کے ساتھ اشتراک بھی کرایا جائے گا۔
انوویشن ویک کے حصے کے طور پر مختلف اجلاس کے ذریعے مزید بین الاقوامی رابطوں اور مارکیٹ تک رسائی میں مدد کی جائے گی۔ بین الاقوامی ایکو سسٹم کی جانب سے اپنے اسٹارٹ اپس منظرنامے کو عالم گیر بنانے کے بہترین طور طریقوں کو تفصیلی طور پر پیش کیا جائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملی اور طریقوں پر مبنی بات چیت کی جائے گی۔
کارپوریٹس کو نمائش کے علاقے میں اختراعی لیب قائم کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ شرکاء کو علاقہ یا اجلاس الاٹ کیا جائے گا، جہاں وہ اختراعی ٹیکنالوجیز کے ایسے تجربات سے ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔
مختلف اجلاس مثلاً ورکشاپ پر زنٹیشن، دو بدو بات چیت وغیرہ منعقد کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام مخصوص موضوعات کے تحت ہوں گے اور ایک یا ایک سے زیادہ مقررین اس کی نظامت کریں گے۔
کارپوریٹ رابطہ پروگرام اسٹارٹ اپس کو پانچ ممتاز کارپوریشن کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کرایا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کے ڈومین ماہرین پر مشتمل پینل ایک سرگرم عمل کے تحت بہترین امکانات والے اسٹارٹ اپس کا انتخاب کرے گا۔
کامرس اور صنعت کے عزت مآب وزیر کی سربراہی میں ایک ریگولیٹری راؤنڈ ٹیبل کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے اعلیٰ ترین افسران فنڈ سے متعلق افراد، دیگر ریگولیٹر اور ایکو سسٹم فریقوں کو اہم ریگولیٹری معاملات پر بات چیت کے لئے مدعو کیا جائے گا، جو اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے لئے انتہائی اہم ریگولیٹری معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
****************************
U-14147
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1780735)
Visitor Counter : 217