اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

گجرات کے گورنر، آچاریہ دیو ورت نے کہا ہے کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ملک کے ہزاروں سال پرانے فن و دستکاری کے ہنر کی آبائی وراثت کے تحفظ اور فروغ میں اہم رول ادا کر رہا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے  خاتمہ کے دہانے پر پہنچ چکے ہمارے ملک کے فن و دستکاری کے ہنر کی آبائی وراثت کو بچانے اور اسے فروغ دینے کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں: آچاریہ دیو ورت

سرکار نے نہ صرف ملک کے فن و دستکاری کے ہنر کی وراثت کی حفاظت کی ہے، بلکہ دیسی مصنوعات کے لیے بازار اور مواقع بھی فراہم کیے ہیں: جناب مختار عباس نقوی

Posted On: 12 DEC 2021 4:14PM by PIB Delhi

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے کہا ہے کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ملک کے ہزاروں سال پرانے فن و دستکاری کے ہنر کی آبائی وراثت کے تحفظ اور فروغ میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔

جناب دیوورت نے آج سورت کے ونیتا وشرام احاطہ میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کے 34ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب دیوورت نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ کے کاریگروں اور دستکاروں نے ملک کے فن و ہنر کی وراثت کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی عزت و وقار کو بڑھایا ہے۔

جناب دیوورت نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے خاتمہ کے دہانے پر پہنچ چکے ملک کے فن و دستکاری کے ہنر کی آبائی وراثت کے تحفظ اور اس کے فروغ کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ اس سلسلے میں ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ جناب دیوورت نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ نے ’’ووکل فار لوکل‘‘ کی مہم کو مضبوطی بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ نہ صرف بھارت کی آبائی وراثت کا احترام کرتا ہے، بلکہ یہ ملک بھر کے لاکھوں کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار کے مواقع بھی مہیا کرا رہا ہے۔

گورنر نے کہا کہ ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کو ’’ہنرہاٹ‘‘ میں صحیح معنوں میں نمایاں کیا جا رہا ہے۔ زمانہ قدیم سے، بھارت کو فن، دستکار ی کے ہنر، ثقافت و روایت کی کثرت کے سبب ’سونے کی چڑیا‘ کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ’’سونے کی چڑیا‘‘ بنانے میں ملک کے کاریگروں اور دستکاروں نے اہم رول نبھایا۔ جناب دیوورت نے کہا کہ آج ’’ہنرہاٹ‘‘ ملک کے کونے کونے سے فن و ہنر کو یکجا کر رہا ہے۔

اس موقع پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ ’’3-وی‘‘ – ’’وشو کرما وراثت کا وکاس‘‘ کا ایک ’’مضبوط مناسب پلیٹ فارم‘‘ ثابت ہوا ہے۔ سرکار نے نہ صرف ملک کے فن و دستکاری کے ہنر کی وراثت کی حفاظت کی ہے، بلک دیسی مصنوعات کے لیے بازار اور مواقع بھی مہیا کرائے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 6 سالوں میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کے توسط سے 7 لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 40 فیصد خواتین کاریگر ہیں۔

گجرات کے سینئر وزیر جناب پورنیش بھائی مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کے ہر شعبے، ہر ضلع، ہر گاؤں میں ہنر کے ماہر لوگ موجود ہیں۔ سورت میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اس 34ویں ’’ہنرہاٹ‘‘ میں 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اعلیٰ اور دلچسپ، ملک کے اندر ہی ہاتھوں سے تیار کی گئی مصنوعات موجود ہیں۔ اس ہنرہاٹ میں تقریباً 300 اسٹالوں کے ساتھ 600 سے زیادہ کاریگر اور دستکار شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی کھانے بھی اس ’’ہنرہاٹ‘‘ میں دستیاب ہیں۔

نایاب، ملک کے اندر ہی ہاتھ سے تیار کی گئی مصنوعات اور روایتی کھانوں کے علاوہ، مشہور فنکاروں کے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام اور وشوکرما واٹیکا بھی اس 10 روزہ ’’ہنرہاٹ‘‘ کی خاص توجہ کا باعث ہیں۔

ریل اور کپڑے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش، گجرات کے سڑک اور مکان اور سیاحت کے وزیر جناب پورنیش بھائی مودی اور زراعت اور توانائی کے وزیر جناب مکیش بھائی پٹیل، رکن اسمبلی جناب اروند بھائی رانا، جناب کانتی بھائی بلار، محترمہ سنگیتا بین پاٹل، جناب وویک بھائی پٹیل، جناب پروین بھائی گھوگھری اور محترمہ زنکھانا بین ایچ پٹیل، سورت کی میئر محترمہ ہیمالی بوگھا والا اور دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14146

 

 


(Release ID: 1780708) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Tamil