وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تانگیل ایئر ڈراپ سورنم وجے ورش پر یادگاری تقریب

Posted On: 11 DEC 2021 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11 دسمبر،2021۔پچاس سال قبل آج ہی کے دن 11 دسمبر1971 کو ہندوستانی فوج کی دوسری پیرا شوٹ بٹالین کا ایک کامیاب ایئر ڈراپ سابقہ مشرقی پاکستان میں تانگیل میں کیا گیا۔ بٹالین گروپ، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل کلونت سنگھ پنو کر رہے تھے، 17 پیرا شوٹ فیلڈ رجمنٹ کی ایک آرٹلری بیٹری، 411 (آزاد) پیراشوٹ فیلڈ کمپنی کی پلاٹون، طبی دستہ، سرجیکل ٹیم اور شتروجیت بریگیڈ کے دیگر انتظامی دستوں کو پاکستانی فوجیوں کی شمال سے ڈھاکہ کی طرف پسپائی اور پیچھے ہٹانے کے لئے کام سونپا گیا تھا۔

یہ تاریخی واقعہ آگرہ میں 11 دسمبر 2021 کو فتح کے شعلے کی موجودگی میں ان سابق فوجیوں کو ایک پُرجوش اور دل کو چھو لینے والے خراج تحسین کے طور پر منایا گیا جنہوں نے 50 سال قبل ایئر ڈراپ میں حصہ لیا تھا۔ ان کی پیشہ ورانہ حرکتوں کے احترام کے طور پر پیراشوٹ جمپ ہمارے پہلے سی ڈی ایس، جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ان سپاہیوں اور فضائی جنگجوؤں کو وقف کیا گیا تھا جنہوں نے 08 دسمبر کو ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ جنرل بپن راوت نے انضمام اور عمل درآمد کے اعلیٰ ترین معیاروں کو چھونے کے لئے فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان جوائنٹ مین شپ کا تصور پیش کیا تھا۔ پیراشوٹ جمپ آج فوج اور فضائیہ کے درمیان جوائنٹ مین شپ کے بہترین جذبے کے ساتھ قطعی ہم آہنگی سے لبریز تھا۔

تانگیل ایئر ڈراپ اور بنگلہ دیش میں اس کے بعد کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے سابق فوجی اس تاریخی واقعہ کی یادگاری تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے آگرہ میں جمع ہوئے۔ تجربہ کار چھاتہ برداروں کی موجودگی اور تجربہ، موجودہ نسل کو پیشہ ورانہ فضیلت کی بلندیوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہتا ہے۔ شتروجیت بریگیڈ کی طرف سے بڑے پیمانے پر پیراشوٹ جمپ کی قیادت خود لیفٹننٹ جنرل یوگیندر ڈمری، جی او سی-ان-سی سنٹرل کمانڈ کر رہے تھے، جنہوں نے بعد میں 1971 کی جنگ کے سابق فوجیوں کو قوم کے لیے ان کی خدمات اور شراکت کے لئے اعزاز دینے پر مبارکباد دی۔

لیفٹننٹ جنرل نربھے شرما (ریٹائرڈ) جو 1971 کی جنگ کے دوران دوسری پیرا شوٹ بٹالین کے ایڈجوٹنٹ تھے، اس تقریب کے دوران موجود تھے۔ پیراشوٹ جمپ میں چار تجربہ کار چھاتہ برداروں یعنی لیفٹیننٹ جنرل آر آر گوسوامی (ریٹائرڈ)، میجر جنرل شیو جسوال (ریٹائرڈ)، کرنل تھامس کوچپن (ریٹائرڈ) اور کرنل پرمود ٹیمبے (ریٹائرڈ) نے بھی حصہ لیا۔ اس تقریب میں جنگ کے سابق فوجیوں، سینئر سرونگ پیرا ٹروپرز، سول معززین، تمام رینک اور شتروجیت بریگیڈ کے اہل خانہ اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈراپ زون میں1971 کی جنگ اور مشہور تانگیل ایئر ڈراپ کے دوران مشرقی سیکٹر میں شتروجیت بریگیڈ کی شرکت کو دکھانے کے لیے ہتھیاروں اور آلات کی نمائش اور تصویری گیلری بھی ترتیب دی گئی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211211-WA005149G9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211211-WA00496745.jpg

---------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14128


(Release ID: 1780594)
Read this release in: English , Hindi , Tamil