سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ‘‘ روزگار کے مواقع سے جڑے پائیدار اسٹارٹ اپس ہندوستان کی مستقبل کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھیں گے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈیا انٹر نیشنل سائنس فیسٹیول، آئی آئی ایس ایف کا پنجی، گوا میں افتتاح کیا


وزیر موصوف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زراعت، ڈیری، مویشی پروری، ہیلتھ کیئر، تعلیم، ادویات سازی، لوجسٹک  اور ویسٹ ٹو ویلتھ جیسے شعبوں میں نئی راہیں نکالیں اور اختراعی اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے ذریعے روزگار کے متبادل وسائل پیدا کریں


آئی آئی ایس ایف2021 کا موضوع ‘آزادی کا امرت مہوتسو’خوشحال ہندوستان کے لئے تخلیقیت، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی جانب پیش قدمی ہے

سائنسی فیسٹیول کا اصل مقصد عوام کے ذریعے اختراع کو استعمال میں لانا اور ایسی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، جو عوام کے لئے مناسب قیمتوں والی ہوں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 11 DEC 2021 3:42PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ارضیاتی سائنس، وزیر مملکت پی ایم او، عملے، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج صبح پنجی، گوا میں ساتویں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف-2021) کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے پائیدار اسٹارٹ اپس پر زور دیا اور کہا کہ روزگار کے مواقع سے جڑے پائیدار اسٹارٹ اپس ہندوستان کی مستقبل کی معیشت میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211211-WA0089TK84.jpg

ہندوستان کی مجموعی آبادی میں 70 فیصد نوجوانوں کو قوم کے لئے ایک عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اب جبکہ ہم پائیدار مقاصد پر زور دے رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ہم پائیدار اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZMU0.jpg

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زراعت، ڈیری، مویشی پروری، صحت نگہداشت، تعلیم ، ادویہ سازی، لوجسٹک اور ‘‘ ویسٹ ٹو ویلتھ’’ جیسے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کر کے روزگار کے متبادل وسائل پیدا کریں اور یہ اختراعی اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم سے ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی زندگی میں آسانی لانے والے اسٹارٹ اپس دیہی عوام اور صارفین کی  زندگی پر بھی اثرانداز ہو رہے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب زبردست کام کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دیہی ہندوستان کو جدید ترین سہولیات سے جوڑ کر یہ اسٹارٹ اپس ڈیجیٹل انڈیا مہم کے لئے اختراعی اور تیز تر پروگرام سامنے لا رہے ہیں۔

 

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، وزیر مملکت برائے وزارت سیاحت اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت شری پد یسونائک، گواکے وزیراعلیٰ پرمود ساونت، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر برائے مدھیہ پردیش جناب اوم پرکاش سکلیچا، ارضیاتی سائنس کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن، وجنن بھارتی کے صدر ڈاکٹر وجے بھٹکر اور اعلیٰ سائنسدانوں اور افسران نے آج کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چار روز تک چلنے والے آئی آئی ایس ایف 2021 کا موضوع ہے:‘آزادی کا امرت مہوتسو’، ‘‘خوشحال ہندوستان کے لئے تخلیقیت ، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی راہ پر’’۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ آئندہ 25 برس کے لئے سائنسی ترقی کا نقش راہ تیار کیا جائے، جب ہندوستان اپنی آزادی کی صد سالہ سالگرہ منائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023TAM.jpg

وزیر موصوف نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ وگیان اتسو میں شامل ہوں اور ہندوستان کو 25-2024 تک 5 ٹریلین کی معیشت بنانے کے لئے اختراعی اسٹارٹ اپس کے ذریعے قیادت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے نزدیک  سائنس محض تحقیق کا  موضوع نہیں ہے، بلکہ ایک پرمسرت تجربہ بن گیا ہے اور ملک کے ہر شہر اور گاؤں میں سائنس فیسٹیول منانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں ناقدانہ سوچ کو فروغ دیا جا سکے۔

 

افتتاحی تقریب سے کچھ  پروگراموں جیسے  سائنس ولیج، روایتی دستکاری اور دستکاروں کی میٹنگ، کھیل کود اور کھلونے، نیو ایج ٹیکنالوجی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول ، آئی آئی ایس ایف کا سلسلہ پائیدار ترقی کے لئے سائنسی طرز فکر کو فروغ دینے کے ہندوستان کے ویژن کا مربوط حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے دیہی ہندوستان کے لئے حکمت عملی وضع کرنا بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211211-WA0149DYGF.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ آئی آئی ایس ایف ہندوستان بھر سے نوجوان طلبہ، سائنسدانوں اور ٹیکنو کریٹس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جہاں وہ اپنی معلومات اور اپنے خیالات ایک دوسرے کے سامنے پیش کر سکیں گے اور اہم پروگراموں مثلاً سووچھ بھارت ابھیان، میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسمارٹ ویلیج، اسمارٹ سٹیز، نمامی گنگے، اُنّت بھارت ابھیان وغیرہ میں بھی مدد دے گا، جو وزیراعظم نے گزشتہ سات برسوں میں شروع کئے ہیں۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال ہندوستان اپنی آزادی کے75 برس مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسے منانے کے لئے 5 ستون تجویز کئے ہیں، جن کی عکاسی آئی آئی ایس ایف 2021 کے مختلف پروگراموں میں کی جائے گی۔

انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، ارضیاتی سائنس کی وزارت اور وجنن بھارتی (وی آئی بی ایچ اے) کا مشترکہ پروگرام ہے۔۔آئی آئی ایس ایف کا پہلا پروگرام 2021 میں ہوا تھا اور چھٹا پروگرام 2020 میں منعقد ہوا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کے اور دنیا کے لوگوں کے ساتھ سائنس کو اجاگر کرنا ہے۔

****************************

U-14125

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1780587) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu