وزارات ثقافت
آل انڈیا وندے بھارتم نرتیہ اتسو کے چوتھے زونل سطح کا مقابلہ کل دہلی میں منعقد ہوگا
شمالی زون کے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کی سطح کے مقابلوں کے تقریباً 25 فاتح گروپ اس پروگرام میں حصہ لیں گے
Posted On:
11 DEC 2021 6:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 11 دسمبر آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کی یاد میں منایا جانے والا وندے بھارتم، وزارت دفاع اور وزارت ثقافت کی ایک منفرد پہل ہے ۔ 26 جنوری 2022 کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں نمائش کے لیے بہترین صلاحیتوں کا انتخاب کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا رقص کا مقابلہ ایک دلچسپ مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ اس مقابلے کے چوتھے زونل سطح کی تقریب کل (12 دسمبر 2021) کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ زونل سطح کا یہ آخری مقابلہ ہوگا۔ اس تقریب میں شمالی زون کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے تقریباً 25 فاتح گروپ حصہ لیں گے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کے گروپ اس ایونٹ میں حصہ لینے کے اہل تھے۔ یہ پہلی بار ہے کہ یوم جمہوریہ کے پریڈ میں حصہ لینے والے ڈانس گروپوں کا انتخاب آل انڈیا سطح کے مقابلے کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
17 نومبر کو ضلعی سطح پر شروع ہونے والے وندے بھارتم مقابلے میں 323 گروپوں میں 3,870 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔ ضلعی سطح پر اسکریننگ پاس کرنے والوں نے 30 نومبر 2021 سے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا۔ 4 دسمبر 2021 تک 5 دنوں کے عرصے میں ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے 20 سے زیادہ ورچوئل ایونٹ منعقد کیے گئے۔ ریاستی سطح کے لیے 300 سے زیادہ گروپ کا انتخاب کیا گیاجس میں 3,000 سے زیادہ رقاص/شرکاء شامل ہوئے ۔ اس طرح، ایک ماہ کے عرصے میں اس انعقاد نے تمام خواہشمندوں کو قومی سطح پر ایک سلاٹ جیتنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
دہلی میں زونل سطح کے چوتھے ایونٹ کے دوران، کلاسیکی ، عوامی ، قبائلی اور عصری اصناف میں ہندوستان کے بھرپور رقص، موسیقی، گیتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریب صبح 10.00 بجے سے سول لائنز کے شاہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
زونل سطح کے گزشتہ ایونٹ کولکاتہ (9 دسمبر 2021)، ممبئی (10 دسمبر 2021) اور بنگلورو (11 دسمبر 2021) میں منعقد ہوئے تھے۔ زونل سطح کے مقابلوں کو ویب سائٹ (vandebharatamnrityautsav.in) اور موبائل ایپلی کیشن کے ساتھ وندے بھارتم کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پربراہ راست نشر کیا جائے گا۔
زونل سطح کے مقابلے کے لیے 200 سے زیادہ ٹیموں کے 2,400 سے زائد شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس راؤنڈ سے منتخب ٹیمیں گرانڈ فنالے میں جائیں گی، فاتح قرار دیے گئے 480 سرفہرست رقاص 26 جنوری 2022 کو راج پتھ، نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کے پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-14132
(Release ID: 1780539)
Visitor Counter : 166