وزارتِ تعلیم

بچوں کے محفوظ آن لائن گیمنگ پر والدین اور اساتذہ کے لئے مشورے

Posted On: 10 DEC 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 دسمبر 2021/ ٹکنالوجی کے نئے دور میں آن لائن  گیمنگ اور اس میں  شامل چیلنجوں کی وجہ سے  بچوں کے درمیان  بہت  مقبول اور پسندیدہ ہے۔ کیونکہ یہ چیلنج ان میں جوش بڑھاتےہیں   اور انہیں زیادہ کھیلنے کے لئے  مرغوب کرتےہیں۔   اس سے بچوں کو اس کی لت لگ سکتی ہے۔  آن لائن گیم یا تو انٹرنیٹ پر یا کسی  دیگر کمپیوٹر  نیٹ ورک سے کھیلے جاسکتےہیں۔  آن لائن گیمس تقریباً ہر کسی گیمنگ  پلیٹ فارم   جیسے پی سی ، کنسول اور موبائل  ڈیوائس پر  دیکھے جاسکتےہیں۔  آن لائن گیمنگ کو فون یا ٹیبلیٹ کے  استعمال سے  کھیلا جاسکتا ہے جو آن لائن گیم کی لت  کی ایک اہم وجہ ہے کیونکہ بچے  آسانی سے  کسی بھی وقت  کہیں بھی  گیم کھیل سکتےہیں جو کہ ان کے اسکول اور سماجی زندگی کے وقت کو  متاثر کرتاہے۔اسکے علاوہ  وبا کے سبب اسکولوں کے بند ہونے سے  بچوں کے ذریعہ  موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال سے  اضافہ ہوا ہے۔

حالانکہ  آن  گیمنگ کے  کئی نقصانات ہیں۔ آن لائن گیم کھیلنے سے گیمنگ کی لت بھی لگ سکتی ہے جسے گیمنگ ڈس آرڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔  کھیل کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ  ہر سطح (لیول)  پچھلے مقابلے مزید پیچیدہ اور مشکل ہوتی ہے۔ یہ ایک کھلاڑی کو کھیل میں  آگے بڑھانے کے لئے  خود کو  آخری حد تک جانے کے لئے  اکسانے کی وجہ بنتی ہے۔  اس لئے بغیر کسی رکاوٹ اور صبر کے  سیلف کنٹرول کے  آن لائن گیم کھیلنے سےکئی کھلاڑی اس کے بے حد عادی ہوجاتے ہیں  اور آخر میں ان میں  گیمنگ  ڈس آرڈر پایاجاتاہے۔   گیمینگ  کمپنیاں جذباتی طور سے  بچوں کوکھیل کے اور زیادہ مراحلہ (لیول)  یا ایپ کو  خریدینے کے لئے  تقریباً مجبور کرتی ہیں۔

اسی کے مدنظر یہ ایڈوائزری  والدین اور  اساتذہ کو وسیع تشہیر کےمقصد سے دی گئی ہے اور آن لائن گیمنگ کی وجہس ے بچوں میں ہونے  دماغی اور جسمانی   پریشانیوں سے نمٹنے کی  ضرورت کرتاہے۔

کیا نہ کریں:

  • والدین کی رضا مندی کی وجہ سے گیم خریداری کی اجازت نہیں دیں۔ ایپ خریداری سے  بچنا چاہئے ، آر بی ائی کے رہنما خطوط  کے مطابق  او ٹی پی   پر مبنی  ادائیگی طریقوں کو  اپنا یا جاسکتاہے۔

 

  •  ایپ پر رکنیت کے لئے کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ رجسٹریشن سے بچیں   ۔ ہر لین دین کے خرچ کی اوپری حد  مقرر کریں۔

 

  •  بچوں  کو نامعلوم ویب سائٹوں سے  سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈنہکرنے کا مشورہ نہ دیں

 

  • انہیں ویب سائٹ لنک ، امیج  اورپاپ اپ پر  کمی  سے خبردار رہنے کےلئے کہیں، کیونکہ ان میں  وائرس ہوسکتا ہے اور کمپویٹر  کو نقصا ن ہوسکتاہے۔  

 

  •  انہیں صلاح دیں کہ گیم ڈاؤن لوڈ کرتےوقت انٹرنیٹ پر  ذاتی  جانکاری  نہ دیں۔ انہیں کبھی بھی گیمنگ پروفائل پر  ذاتی جانکاری مشترک نہیں کرنی چاہئے۔

 

  • انہیں ویب کیم ، نجی  پیغام، یا  آن لائن  چیٹ کے ذریعہ، بات چیت نہ کرنے کی صلاح  دیں۔

 

  • صحت سے متعلق پہلوؤں اور اس کی لت   لگنے کے نتیجے   گیم کے مدنظر گیم کو بغیر  رکے  لمبے وقت تک کھیلنے سے بچنے کی صلاح دیں۔

 

کیا کریں

  • آن لائن گیم کھیلتے وقت  اگر کچھ غلط ہوا ہے   ،  تو فوراً رکیں اور اسکرین شاٹ لیں   ۔
  •  اپنے بچے کی   ان کی آن لائن    پرائیوسی کی  حفاظت کرنے میں  مدد کریں۔انہیں  ایک اسکرین نام (اوتار) کا استعمال کرنے کے لئے کہیں جو ان کے اصلی نام کو ظاہر نہیں کرتا ہے۔
  •  اینٹی وائرس   پروگرام  کا استعمال کریں  اور  فائر وال کا استعمال کرکے  ویب براؤزر کو محفوظ طریقے سے  کنفیگر کریں۔
  • ڈویوائس یا ایپ  براؤزر  پر والدین کے کنٹرول اور سلامتی سے   ایکٹیو کریں  کیونکہ کچھ  سامان تک   پہنچ  کو روکنے میں  اور گیم خریداری پر  خرچ کو محدود کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • اگر کوئی اجنبی  کسی غیر مناسب چیز کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی  کوشش کرتا ہے  یا ذاتی جانکاری  دینے کی درخواست کرتا ہے  تو اس کے بارے میں مطلع کریں۔
  • اپنے بچے کے ساتھ گیم کھیلیں اور بہتر طریقے سے سمجھیں کہ وہ اپنی ذاتی جانکاری  کو کیسے  سنبھال رہےہیں اور وہ کس کے ساتھ بات چیت کررہےہیں۔
  • غیرمعمولی طور سے پوشیدہ برتاؤ ، زیادہ تر  ان کی آن لائن  سرگرمیوں سے متعلق۔
  • ا نکے ذریعہ  آن لائن  خرچ کئے جانے والے وقت میں اچانک اضافہ ، خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر۔
  • ان کے پاس جانے پر وہ اپنے ڈیوائز پر اسکرین بدلتے دکھائی دیتے ہیں۔
  • انٹرنیٹ کا استعمال کرنے یا سبق  سے متعلق  پیغام بھیجنے کے بعد ، وہ پیچھے ہٹ جاتےہیں یا غصہ ہوجاتےہیں۔

 کسی بھی ناپسندیدہ معاملے کی  رپورٹ کرنے کےلئے درج ذیل  لنک کا استعمال کریں

قومی  ہیلپ لائن  نیشنل ہیلپ لائن : https://cybercrime.gov.in/Webform/Helpline.aspx

ریاست وار نوڈل افسر  : https://cybercrime.gov.in/Webform/Crime_NodalGrivanceList.aspx

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14115

 



(Release ID: 1780527) Visitor Counter : 315