وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 14 نیچروپیتھی ہسپتال اور 93 ڈسپنسریاں ہیں

Posted On: 10 DEC 2021 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 دسمبر 2021:

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ معلومات فراہم کی گئی کہ وزارت آیوش کے سالانہ اعدادوشمار پبلی کیشن’’آیوش اِن انڈیا 2019‘‘کے مطابق، ملک میں 14 نیچروپیتھی ہسپتال اور 93 نیچروپیتھی ڈسپنسریاں موجود ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، پنہ وزارت آیوش کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے اور یہ نیچروپیتھی کی تبلیغ و فروغ میں مصروف عمل ہے۔ این آئی این اپنی او پی ڈی کے توسط سے عوام الناس کو نیچروپیتھی معالجہ فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، نیچروپیتھی معالجہ سہولتیں یوگا اور نیچروپیتھی کے مرکزی تحقیقی ادارے (سی آر آئی وائی این)، نئی دہلی کے ذریعہ فراہم کرائی جاتی ہیں ۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این)، نئی دہلی کے تحت آنے والا یہ ادارہ یوگا اور نیچرو پیتھی کے میدان میں تحقیق کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔

قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت، انڈرگریجویٹ اداروں پوسٹ گریجویٹ اداروں میں آیوش کی بنیادی ڈھانچہ ترقی کا انتظام ہے۔

این اے ایم اسکیم کے تحت، ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ اپنی متعلقہ ریاستوں کے سالانہ عملی منصوبوں (ایس اے اے پی) میں پیش کی گئیں تجاویز اور این اے ایم رہنما خطوط کے مطابق ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ریاستی/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں این اے ایم رہنما خطوط کے مطابق ریاستی سالانہ عملی منصوبے کے توسط سے تجویز داخل کرکے مالی تعاون حاصل کرسکتی ہیں۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ س ا

U. No. 14098


(Release ID: 1780388)
Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil