خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہیلا پولیس رضاکار

Posted On: 10 DEC 2021 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 دسمبر 2021: خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، امور داخلہ کی وزرت کے ساتھ تعاون سے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، مہیلا پولیس رضاکاروں (ایم پی وی) کی اسکیم نافذ کرتی ہے، جو پولیس اور کمیونٹی کے درمیان ایک رابطے کے طور پر کام کرے گی اور پریشانی میں گرفتار خواتین کی مدد کرے گی۔ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں سے اپنے متعلقہ ریاستوں میں اس پہل کو اپنانے کی درخواست کی گئی۔ مالی برس 2016-2017 کے دوران ،نربھیا فنڈ کے تحت ،پائلٹ بنیادوں پر ،کرنال اور مہیندر گڑھ اضلاع میں اس پہل کو اپنانے والی پہلی ریاست ہریانہ تھی۔ مزید برآں، ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر، اس اسکیم کو 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے منظوری دی گئی ہے،جن میں سے  اسے 7 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کردیا گیا ہے جن میں انڈومان اور نکوبار جزائر، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ،گجرات، ہریانہ، میزورم اور تریپورہ شامل  ہیں۔ حکومت نے  تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اسکیم کے نفاذ کے لیے ، آخری تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھامیں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14085

(ش ح - اع - ر ا)

 


(Release ID: 1780288)
Read this release in: English , Punjabi , Tamil