وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے  800 سینک اسکول  ٹیچرز کی تربیت کے لئے  آئی آئی ٹی ای، گاندھی نگر کے ساتھ  مفاہمت نامے پر دستخط کئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 DEC 2021 3:54PM by PIB Delhi

         

وزارت دفاع  نے ٹیچرز کی تربیت کے لئے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن (آئی آئی ٹی ای) گاندھی نگر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، مفاہمت نامے پر 10 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار  اور آئی آئی ٹی ای کے  وائس چانسلر ڈاکٹر ہرشد اے پٹیل  کی موجودگی میں وزارت دفاع کی جانب سے  جوائنٹ سکریٹری (لینڈ اینڈ ورکس ) اور آنریری سکریٹری سینک اسکولز سوسائٹی (ایس ایس ایس)  جناب راکیش متل  اور  آئی آئی ٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ہمانشو پٹیل نے دستخط کیے تھے۔

بھارتی اخلاقیات کے ساتھ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے معاملے میں سینک اسکولوں کے ٹیچرز کی صلاحیت سازی  میں اس مفاہمت نامے کو ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے، دفاعی سکریٹری نے کہا کہ اس سے نہ صرف موجودہ سینک اسکولوں بلکہ آئندہ  قائم ہونے والے  100 اسکولوں کے برانڈ کو بھی آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

یہ مفاہمت نامہ  پانچ سال کی مدت کے لیے  کیا گیا ہے جس کی شروعات  جنوری 2022 سے ہوگی ہے۔ اس کے تحت ’گرودیکشا‘ اور ’پرتیبدھتا‘ نامی کورسز کے ذریعے تمام سینک اسکولوں کے 800 سے زیادہ ٹیچرز کو تربیت دی جائے گی۔

اس مفاہمت نامے کا اہم مقصد کل کے ٹیچرز کوبھارتی روایات کےمفید علم سے پروان چڑھانا اور ٹیچروں کی تعلیم کے  نئے دور  داخل ہونا ہے جس میں ٹیچرز کی  مکمل ترقی پر توجہ مرکوز  کی جائے گی ۔ مفاہمت نامے  کی کچھ دیگر نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اسکولوں میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کا نفاذ۔
  • طلباء میں قائدانہ خصوصیات کی نشوونما۔
  • تعلیمی مضامین کے لیے موزوں  تدریسیا  کا انتخاب۔
  • اساتذہ اور طلباء کو تحریک دینا۔
  • بورڈنگ اسکول کے ماحول میں استاد شاگرتعلقات کو فروغ دینا۔

ایڈیشنل سکریٹری محترمہ  نویدیتا شکلا ورما اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور ملٹری افسران بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC03(1)DIYG.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-14092

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1780281) وزیٹر کاؤنٹر : 197