وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمے نے مغربی بنگال میں چھاپے مارے
Posted On:
10 DEC 2021 2:23PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس کے محکمے نے 07.12.2021 کو ریفائنڈ لیڈ، لیڈ الائز اور لیڈ آکسائیڈ تیار کرنے والے دو بڑے اشیا سازوں اور سپلائی کرنے والوں کے معاملے میں تلاشی کی مہم شروع کی۔ تلاشی کی اس مہم میں مغربی بنگال اور اتر پردیش کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے 24 ٹھکانوں کا احاطہ کیا۔
تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کے دوران پتہ چلا کہ یہ گروپ فرضی او مہنگی خریداریاں کرکے قابل ٹیکس آمدنی کو چھپانے میں ملوث رہے۔
تحقیقات میں واضح طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان دونوں گروپوں نے مختلف انفرادی لوگوں، ملکیتی خدشات اور کمپنیوں کے نام پر تقریباً 250 کروڑ روپے کی جعلی خریداریوں کے آرڈر بک کئے۔ تلاشی کے وران جمع کئے گئے شواہد سے مزید پتہ یہ چلتا ہے کہ جعلی خریداریاں کرنے کے لئے فرضی اسٹاک رجسٹر، ٹرانسپورٹ دستاویزات، ای وے بلز وغیرہ تیار کئے گئے۔ اشیا کا اندراج کرنے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان لوگوں نے اشیا کی سپلائی کے بغیر فرضی بل فراہم کئے۔
اِن میں سے ایک گروپ کے کاروباری ٹھکانے سے ضبط کردہ دستاویزات کا تجزیہ خام مال کی خریداری کے دوران ایک منظم طریقے سے اوور انوائسنگ کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتا ہے۔ فاضل رقم تخمینہ کرنے والے گروپ کے اہم لوگوں کو نقد رقم کی صورت میں واپس مل جاتی ہے۔ گروپ کے ملازمین میں سے ایک نے اعتراف کیا ہے کہ فراہم کردہ سامان سے بہتر کوالٹی کی اشیا کی مہنگی قیمتیں وصول کر کے رسیدی رقم بڑھائی گئی ہیں۔
غیر منقولہ جائیدادوں میں نقد رقم میں کی گئی بے حساب سرمایہ کاری کی نشاندہی کرنے والے فیزیکل دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں مجرمانہ ثبوت بھی ملے ہیں جنہیں ضبط کیا گیا ہے۔
تلاشی کی کارروائیوں کے نتیجے میں 53 لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ جبکہ چار بینک لاکرز کا ابھی استعمال شروع نہیں کیا گیا تھا۔۔
مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔
***
(ش ح۔ ع س ۔ک ا)
U.NO.14073
(Release ID: 1780274)
Visitor Counter : 166