خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

فوڈ پروسیسنگ کینئی پالیسی

Posted On: 10 DEC 2021 1:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 دسمبر 2021: فوڈ پروسیسنگ سیکٹر ہندوستانی معیشت کے ایک اہم حصے کے طور پر ابھرا ہے اور یہ 2011-12 کی قیمتوں پر، 2019-20 میں، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبے میں بالترتیب 9.9 فیصد اور 11.4 فیصد جی وی اے کی حصہ رسدی کرتاہے۔ تاہم، اس شعبے کو درپیش چند اہم چیلنجز ہیں جن میں سپلائی چین کے بنیادی ڈھانچے کے فرق ؛ ادارہ جاتی فرق؛  پروسیسنگ کے مقابلے کم سطح؛ تکنیکی خلاء؛ زرعی پیداوار اور پروسیسنگ کے درمیان  ہموار رابطے کا فقدان، قرضے کی دستیابی میں فرق وغیرہ شامل ہیں۔ مسودہ، ڈبہ بندی خوراک کی قومی پالیسی کلسٹر کے فروغ کے ذریعے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے  لیے شعبے کی بلا رکاوٹ ترقی کے لیے حکمت عملی مرتب کرتا ہے، مختلف وزارتوں نیز محکمے کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو یکجا کرنا؛ مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے مذکور مداخلت کرنا؛ ہندوستان کی منفرد فروخت جاتی تجویز (یو ایس پی)؛ کو فروغ دینا؛ ڈبہ بند خوراک کے غیر منظم یونٹس کو مستحکم کرنا؛ قابل برداشت لاگت پر ادارہ جاتی قرض تک رسائی میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔

پالیسی کے مسودے کی کچھ اہم مقاصد ہیں

  1. سپلائی چین کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خصوصاً خراب ہونے والی اشیاء میں پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے ذریعے، ترقی کی اعلیٰ رفتار حاصل کرنا؛
  2. ٹیکنالوجی کے اپ گریڈیشن، تحقیق وترقی، برانڈنگ اور خوراک کے شعبے میں ہندوستان کے یو ایس پی کو مستحکم کرکے مسابقت کو بہتر بنانا؛
  • iii. پانی، توانائی کے موثر استعمال، پروسیسنگ، ذخیرہ کرنے، پیکیجنگ اور ایف پی آئی صنعت کے فضلاء کے استعمال میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ذریعے ، اس شعبے کی ترقی میں طویل مدتی پائیداری حاصل کرنا۔

متعلقہ وزارتوں / محکموں / ریاستی حکومتوں اور بڑے پیمانے پر شراکت داروں کے مشورے حاصل کرنے کے لیے ، نومبر 2019 میں پالیسی کے مسودے  کو سامنے لایا گیا اور اس کی تشہیر کی گئی تھی۔ (وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے)۔ البتہ کووڈ وبا سے پیدا ہونے والے غیر متوقع معاشی چیلنجوں نے اس میں خاطر خواہ تبدیلیوں کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ڈبہ بند خوراک کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14081

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1780243) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Bengali , Tamil