بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹریڈ مارک رجسٹریشن

Posted On: 09 DEC 2021 4:28PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب  نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری  جواب میں بتا یا کہ ایسے ملکوں کی تفصیلات ، جنہوں نے  کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن  (کے و ی آئی سی ) کے لئے انٹرنیشنل رجسٹریشن   ( ورلڈ مارک –کھادی ) اور انٹرنیشنل رجسٹریشن   ( کھادی  لوگو) حاصل کرلیا ہے، حسب ذیل  ہیں:

 

انٹرنیشنل ٹریڈ مارک رجسٹریشن

ملکوں کے نام

انٹرنیشنل رجسٹریشن (ورلڈ مارک –کھادی )

جرمنی ، برطانیہ ،آسٹریلیا ،روس ،چین ، اومان، کویت ، میکسیکو ، میانمار ، مالدیپ

انٹرنیشنل رجسٹریشنز (کھادی  لوگو)

بھوٹان، اومان ،متحدہ عرب امارات ، کویت ، میکسیکو ، برطانیہ ، میانمار ، آسٹریا، مالدیپ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ: مالدیپ ، میانمار میں  ٹی ایم رجسٹریشن کے  قوانین نہیں  ہیں۔(رجسٹرڈ کئے گئے ٹائٹل کا رجسٹریشن )

 

بیرونی ملکوں میں  ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے بعد  کھادی اور ولیج انڈسٹریز مصنوعات کی برآمدات میں   زبردست اضافے  کا امکان ہے ، کیونکہ  وہاں ایک مربوط  برآمدات   ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کھادی ٹریڈ مارک کے تحت کھادی مصنوعات کی برآمد کے لئے آگے آئیں گے۔

سبھی  ولیج انڈسٹریز یونٹس  (دیہی روزگار پیداکرنے کا پروگرام -  آر ای جی پی / پرائم منسٹر س ایمپلائمنٹ  جنریشن پروگرام – پی ایم  ای جی پی ) کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز پروڈکٹس کی تیاری میں  مصروف ہیں ۔ تاجر  ، اسٹاکسٹ  ، ہول سیلرز  وغیرہ   کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز  کمیشن   سے  فیس کی ادائیگی  پر ٹریڈ مارک حاصل کرنے کے لئے اہل ہیں۔ٹریڈ مارک لائسنسنگ  پروگرام کے آغاز کے ساتھ  کھادی انڈیا ٹریڈ مارک لائسنسوں  کے لئے  10000 یونٹس   رجسٹر ڈ کئے گئے ہیں اور انہوں نے    فائدہ حاصل کیا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا۔رم

U-14065


(Release ID: 1780029) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Bengali , Tamil