محنت اور روزگار کی وزارت
روزگار کی صورت حال میں بہتری
ستمبر 2021 کے دوران ای پی ایف او میں 15.41 لاکھ مجموعی سبسکرائبر جوڑے گئے
Posted On:
09 DEC 2021 2:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 دسمبر 2021:
ایل ایف پی آر (لیبر فورس کی شرکت کی شرح)، ڈبلیو پی آر (ملازمین کی آبادی کا تناسب ) اور یو آر (بے روزگاری کی شرح) سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پی ایل ایف ایس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں میں روزگار کی صورت حال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس کی شرکت کی شرح بڑھ کر، سال 2019۔20 میں 53.5 فیصد ہوگئی ہے۔اس سے پہلے یہ اعداد وشمار 2017۔18 میں 49.8 فیصد اور 2018۔19 میں 50.2 فیصد تھا۔ یہ اعداد وشمار ایک مثبت پہلو کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ ملک کی لیبر فورس (ملازمت+ بے روزگاری )کے دائرہ میں آرہے ہیں۔
دوسری جانب بے روزگاری شرح 2017۔18 میں 6.0 فیصد اور 2018۔19 میں 5.8 فیصد کے مقابلے کم ہوکر 4.8 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارے کرتے ہیں کہ بے روزگار افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ان اعداد وشمار میں آگے یہ دکھایا گیا ہے کہ ڈبلیو پی آر بھی 2017۔18 کے 46.8 فیصد اور 2018۔19 کے 47.3 فیصد سے بڑھ کر 50.9 فیصد ہوگیا ہے۔ یہ اعداد وشمار بتلاتے ہیں کہ گزشتہ کچھ سالوں کے مقابلے میں اب 15 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے زیادہ افراد ملازمت میں ہیں۔
20 جون 2021 کو شائع ای پی ایف او کے عبوری پے رول (تنخواہ کی ادائیگی) کے اعداد وشمار اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود مالی سال 2020۔21 میں کل 77.08 لاکھ مجموعی سبسکرائبر کو جوڑا گیا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال یعنی 2019۔20 (78.58 لاکھ) کے برابر ہیں۔وہیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اپریل اور مئی 2020 کو چھوڑ کر 2020۔21 کے ہر مہینے میں خالص پے رول میں اضافہ ہواہے۔
قابل ذکر ہے کہ اپریل اور مئی 2020 کے دوران لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے زیادہ تر اقتصادی سرگرمیوں میں روکاوٹ حائل تھی، حالانکہ جون 2020 سے مرحلے وار طریقے سے اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ، اس کے بعد کے مہینوں میں خالص پے رول ڈاٹا میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ 20 نومبر 2021 کو شائع ای پی ایف او کے عبوری پے رول ڈاٹا کے مطابق ای پی ایف او نے ستمبر 2021 میں تقریبا 15.41 لاکھ سبسکرائبر کو جوڑا ہے۔
ایمپلائز فروویڈنٹ فنڈ اور متفرق التزامات ایکٹ ، 1952 کے تحت ایمپلائز فروویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او)ایک لازمی بچت اسکیم ہے۔ یہ ہرایک ادارے کو کوور کرتی ہے، جس میں اس ایکٹ میں فراہم کی گئیں کچھ شرطوں اور رعایت کے مطابق 20 یا اس سے زیادہ افراد زیر ملازم ہوں۔ چونکہ اس کے صارفین کو ایکٹ میں فراہم کیے گئے کچھ حقوق ملتے ہیں، اس لیے اس اسکیم کی رکنیت حاصل کرنے والے اراکین کی تعداد رسمی شعبوں میں روزگار کی سطح کے تعلق سے ایک خیال فراہم کرتے ہیں۔
|
نیٹ پے رول (ای پی ایف او)
|
سال / ماہ
|
مرد
|
خواتین
|
مجموعی تعداد
|
2018-19
|
48,83,757
|
13,05,172
|
61,12,223
|
2019-20
|
62,73,841
|
15,93,614
|
78,58,394
|
2020-21
|
63,13,635
|
13,98,080
|
77,08,375
|
اپریل 2021
|
6,13,384
|
1,93,803
|
8,06,765
|
مئی 2021
|
4,31,423
|
1,30,976
|
5,62,216
|
جون 2021
|
7,85,524
|
1,86,039
|
9,71,244
|
جولائی 2021
|
9,81,733
|
2,49,319
|
12,30,696
|
اگست 2021
|
10,93,575
|
2,66,834
|
13,60,122
|
ستمبر 2021
|
12,14,786
|
3,26,825
|
15,41,396
|
*********************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ت ع)
U-14053
(Release ID: 1780007)
Visitor Counter : 134