کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے اسٹیل سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چھوٹی صنعتوں اور برآمد کاروں کو راحت کی پیش کش کے امکانات تلاش کریں
اسٹیل صنعت کے متعلقہ فریقوں نے چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں اور برآمد کاروں کو مدد دینے کے کم خرچ طریقوں کا یقین دلایا
Posted On:
09 DEC 2021 7:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 ، 2021/ کامرس و صنعت ، کپڑوں ، صارفین امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج اسٹیل سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چھوٹی صنعتوں اور برآمد کاروں کو راحت کی پیش کش کے امکانات تلاش کریں۔
اس سلسلے میں آج ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اسٹیل صنعت اور صارفین نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ اسٹیل کی قیمتوں کے بارے میں چھوٹی صنعتوں اور برآمد کاروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو دور کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گویل نے کہا کہ ایم ایس ایم ای پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اسٹیل کی آسانی سے کم لاگت سپلائی کی جاسکے۔ انہوں نے اسٹیل کی صنعت کے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ مینوفیکچرنگ پر آنے والی لاگت کا تخمینہ لگائیں اور چھوٹی صنعتوں کو راحت دینے کی پیش کش کے امکانات تلاش کریں۔
اسٹیل صنعت کے متعلقہ فریقوں نے چھوٹے اور اوسط درجے کے صنعت کاروں اور برآمد کاروں کو مدد دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے چھوٹے صنعت کاروں اور برآمد کاروں کو خاس طور پر وبا کے تناظر میں ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مناسب حل تلاش کیے جانے کا یقین دلایا۔
میٹنگ میں اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ ، ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نارائن تاتو رانے ، سیل کی چیئر پرسن محترمہ سوما منڈل ، راشتیہ اسپتال نیگم لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ، جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹد کے سی ایم ڈی جناب سجن جندل، ٹاٹا اسٹیل کے سی ای او اور ایم ڈی جناب ٹی وی نریندرن ، بھارتی برآمد کاروں کی تنظیم کی فیڈریشن کے ڈی جی اور سی ای او ڈاکٹر اجے شائی، آٹو کل پرزوں کے مینوفیکچررز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب موہت جوہری اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14034
(Release ID: 1779938)
Visitor Counter : 149