شہری ہوابازی کی وزارت

نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن کے  تحت  اے اے آئی  کے 25 ہوائی اڈوں کی  اثاثہ منیٹائزیشن کے لئے نشاندہی ہی کی گئی


اے اے آئی نے  پی پی پی موڈ  کے ذریعہ ہوائی اڈوں کو چلانے  ، ان کے بندوبست  اور ڈیولپمنٹ کے لئے 13 ہوائی اڈوں کو شناخت کیا ہے

Posted On: 09 DEC 2021 5:45PM by PIB Delhi

         

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل ) (ڈاکٹر) وی کے سنگھ  (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی ) کے مطابق، 2022 سے 2025 کے  دوران اے اے آئی  کے 25 ہوائی اڈوں  یعنی بھونیشور، وارانسی، امرتسر، تریچی، اندور، رائے پور، کالی کٹ، کوئمبٹور، ناگپور، پٹنہ، مدورئی، سورت، رانچی، جودھ پور، چنئی، وجئے واڑہ، وڈودرا، بھوپال، تروپتی، ہبلی، امپھال، اگرتلہ، ادے پور، دہرادون اور راجہ مندری کی اثاثہ منیٹائزیشن کے لیے نشان دہی کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے عوام کے مفاد میں اور ہوائی اڈوں کے بہتر بندوبست  کے لئے  پی پی پی موڈ کے ذریعہ  ہوائی اڈوں کو چلانے ، ان کے بندوبست   اور ڈیولپمنٹ کےلئے  13 ہوائی اڈوں  کو شناخت کیا ہے، جن میں  تمل ناڈو کا  تروچیرا پلی (تریچی) انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہے۔

ان ہوائی اڈوں کو چلانے کے پی  پی پی موڈ میں لانے کے باوجود  اے اے آئی ان تمام ہوائی اڈوں کا مالک رہے گا اور لائسنس کی مدت گزر جانے کے بعد  یہ ہوائی اڈے اے اے آئی کو واپس مل جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 14029

                          



(Release ID: 1779912) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Telugu