شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

تامینگلونگ، منی پور میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت ، شمال مشرقی کونسل (این ای سی)، شیلانگ کے ذریعہ مالی اعانت یافتہ ‘مربوط بانس پروجیکٹ’

Posted On: 08 DEC 2021 2:16PM by PIB Delhi

 

شمال مشرقی گنا اور بانس کی ترقی کی کونسل (این ای سی بی ڈی سی) (سابقہ گنا اور بانس ٹیکنالوجی سینٹر (سی بی ٹی سی) ایک آئی ایس او 9001:2008 کی سند یافتہ تنظیم ہے اور اس کا قیام سال 2000 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی )  کا درجہ بندی اور نیٹ ورکنگ پروگرام اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کی نفاذ کی یونٹ کے طور پر کیا گیا تھا - پروجیکٹ کے اختتام پر، اسے ایک سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کیا گیا، جس کی صدارت سکریٹری، این ای سی نے کی، جس میں شمال مشرقی ریاستوں کے ریاستی بانس مشن کے مشن ڈائریکٹرز، گورننگ باڈی کے اراکین کے طور پر شامل تھے۔

  

سی ایف سی کامنظر                                        این ای سی بی ڈی سی کے افسران نرسری میں

این ای سی بی ڈی سی،2006-07 میں قومی بانس مشن (این بی ایم) کے شروع ہونے کے بعد سے،حکومت ہند کے زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے قومی بانس مشن( این بی ایم) کے تحت ایک مجوزہ بمبوٹیکنیکل سپورٹ گروپ  (بی ٹی ایس جی) کے طور پر کام کررہا ہے، این ای سی بی ڈی سی برنی ہاٹ، آسام (گوہاٹی سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر) کے بانس ٹیکنالوجی پارک میں واقع ہے اور اپنے قیام کے بعد سے، اس نے 7000 سے زیادہ سرکاری عہدیداروں/ ہندوستانی فوج/ کاریگروں/ کسانوں/ بانس کے کارکنوں/ معذور افراد کو(اندرون و بیرون ملک) بانس کی مختلف تجاروں میں تربیت دی ہے۔

  

سی ایف سی کا منظر                                       سائٹ کا بیرونی منظر

  

گنا اوربانس کی نرسری                                    گنا اوربانس کی نرسری

تامینگلونگ، منی پور میں بانس کے ایک مربوط پروجیکٹ پرکام جاری ہے ،جس کی مالی اعانت شمال مشرقی کونسل (این ای سی)، شیلانگ سے کی گئی ہے ۔اس پروجیکٹ میں گنے اور بانس کی نرسری، بانس ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گنے اور بانس کی پروسیسنگ کے لیےمشترکہ سہولیات مرکز (سی ایف سی) شامل ہیں۔

*************

ش ح- س ب – ف ر

U. No.13997



(Release ID: 1779651) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Manipuri