بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی کے ذریعہ سئیرا لیون کے رائے دہندگی سے متعلق  کمیشن کے عہدیداروں  کے لئے صلاحیت سازی کے دوہفتہ کے کورس  کا اہتمام

Posted On: 08 DEC 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

سئیرالیون کے رائے دہندگی سے متعلق  قومی کمیشن (این ای سی – ایس ایل )کے ایک سات رکنی  وفد نے  این ای سی – ایس ایل  کے خارجی  تعلقات  کے ڈائریکٹر  جناب البرٹ  ماسوکوئی  کی قیادت میں آج نرواچن سدن میں  بھارت  کے اعلیٰ  انتخابی کمشنر  جناب سشیل چندر  سے  ملاقات کی ۔ این ای سی – ایس ایل کے عہدےداروں کو جمہوریت اور انتخابی بندوبست سے متعلق بھارت کے بین الاقوامی ادارے (آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) کے مقام پر صلاحیت سازی سے متعلق   تربیتی کورس  کے تحت  ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ یہ تربیتی ادارہ بھارت  کے انتخابی کمیشن   ای سی آئی کی سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YY9Y.jpg

وفد کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران اعلیٰ  انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے اس قسم کے صلاحیت سازی سے متعلق  کورسز کی افادیت پر زوردیا۔جس کے تحت ایک دوسرے کے تجربات اور درپیش چنوتیوں سے سیکھنے اور ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔اعلیٰ انتخابی کمشنر نے یقین دلایا کہ بھارت کا انتخابی  کمیشن ای سی آئی  ،سئیرالیون  کے رائے دہندگا ن سے متعلق قومی کمیشن کو ، آئی ٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے قیام اور ان کے عہدے داروں کی تربیت   اور تبادلہ خیال کے لئے ای –لرننگ  پورٹل قائم کرنے کی غرض سے ہر ممکن مددفراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021BGP.jpg

انتخابا ت سے متعلق بندوبست کے مختلف  پہلوؤں کے بارے میں دو  ہفتہ طویل  تربیتی کورس کے دوران ،عہدےداروں  کو رائے دہندگان کے اندراج ،انتخابی نتائج سے متعلق بندوبست ،شکایتوں کے ازالے ، اعدووشمار کے تجزیے اور بندوبست سے متعلق  آئی سی ٹی ایپلی کیشنزکے بارے میں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔تربیتی پروگرام کے حصے کے طورپر ،عہدے داروں کو انتخابی کمیشن کے دفاتر میں  ،تین روزہ ، آئی ٹی  ایپلی کیشنز اور سائبر سکیورٹی سے متعلق تجربات سے بھی واقف کرایا جائے گا۔سیئرالیون کے عہدے داروں  نے آگرہ میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر اور دلی میں   این آئی سی ڈاٹا ڈاٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ سیئرالیون کے این ای سی کے انتحٓابی عہدے داروں  کے لئے منعقد ٹریننگ  نیڈ انالیسیز (ٹی این اے )  سے متعلق ایک ورکشاپ اور سلسلے وار میٹنگوں کے بعد تربیت کے  اس پروگرام کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

*************

ش ح۔ع م۔رم

U-13981

 



(Release ID: 1779607) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi