کانکنی کی وزارت

پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا کو مختص فنڈ

Posted On: 08 DEC 2021 3:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8دسمبر 2021/ ڈسٹرکٹ منرل فنڈ (ڈی ایم ایف) سے پردھان منتری کھنج شیترکلیان یوجنا(پی ایم کے کے کے وائی) کے ذریعہ شروع کئے جانے والے مختلف پروجیکٹوں کے لئے فنڈز مختص کیا جاتا ہے۔فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ 1 میں فراہم کی گئی ہیں۔

کانکنی کی وزارت نے 16 ستمبر 2015کو پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) کے لئے رہنما خطوط جاری جو کہ  کانکنی سے متعلق علاقوں میں  ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو شروع کرنے کے لئےڈسٹرکٹ  منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کے ذریعہ  نافذکئےجائیں گے اور وقتاً فوقتاً  دیگر ہدایات دی جائیں گی۔ رہنما خطوط کے مطابق  ڈی ایم ایف کو ہدایت دی گئی ہے  کہ وہ زیادہ فنڈ کانکنی سے براہ راست  متاثر ہونےو الے علاقوں پر خرچ کریں  یعنی وہ علاقے جہاں کانکنی سےمتعلق براہ راست کام  جیسے کھدائی ، کانکنی، بلاسٹنگ اور فضلے کو ٹھکانے لگانے  اور فنڈ کا کچھ فی صد حصہ بالواسطہ طور پر متاثر علاقوں میں جہاں مقامی آبادی کانکنی سے متعلق  کاموں کی وجہ سے معاشی ، سماجی اور ماحولیاتی نتائج کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

کانکنی  کی وزات نے 16 ستمبر 2015کے حکم کے حوالے سے پی ایم کےکے کے وائی کے رہنما خطوط جاری کئے جس میں کہا گیا ہے کہ  ’’پی ایم کے کے کے وائی‘‘ کے تحت شروع کی جانےو الی  ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیاں جہاں تک ممکن ہوں ، ریاست کے ساتھ  مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری  اسکیموں کی تکمیل کی نوعیت میں ہونی چاہئیں جن کی مالی اعانت فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی ایم ایف میں شرکات کا تعلق ڈی ایم ایف فنڈ کے استعمال سےنہیں ہے، نیز مائنز اینڈ منرلز  ایکٹ 1957 کےسیکشن بی9 کے ذیلی  سیکشنز (5) او(6) کے ذریعہ عطا کردہ اختیارات کےاستعمال میں، کانکنی کی لیز یا پراسیسنگ لائسنس، کم کانکنی کا حامل لیز، رائلٹی کےعلاوہ، مائنز اینڈ منزلز ، رولز 2015 کے تحت مقرر کردہ رقم ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کو ادا کرے گی۔

ضمیمہ-1 ڈی ایم ایف کے تحت ریاست وار فنڈکی وصولی (اکتوبر 2021 تک)

نمبر شمار

ریاست

ڈی ایم ایف رقم (کروڑ میں)

پی ایم کے کےکےوائی  کے تحت منصوبوں کے لئے مختص رقم (کروڑ میں)

1

آندھراپردیش

1367.77

1253.85

2

چھتیس گڑھ

7833.28

7653.95

3

گوا

224.52

70.83

4

گجرات

1002.03

1104.30

5

جھارکھنڈ

7479.63

5213.21

6

کرناٹک

2975.89

3687.08

7

مہاراشٹر

2790.71

1952.47

8

مدھیہ پردیش

4380.67

2671.90

9

اوڈیشہ

15437.82

15444.31

10

راجستھان

5468.11

5154.80

11

تملناڈو

888.89

706.98

12

تلنگانہ

3224.05

3713.27

13

آسام

92.63

73.19

14

بہار

95.73

27.09

15

ہماچل پردیش

215.41

48.31

16

جموں و کشمیر

39.62

16.51

17

کیرالہ

36.08

0.00

18

میگھالیہ

70.77

13.68

19

اتراکھنڈ

183.84

41.33

20

اترپردیش

1020.49

529.28

21

مغربی بنگال

77.44

25.65

22

پنجاب

70.45

0

Total

54975.83

49401.96

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دی۔

*********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13950



(Release ID: 1779558) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Tamil