بجلی کی وزارت

بجلی کی وزارت نے 15893 کروڑ روپئے مالیت کے آئی ایس ٹی ایس کے نئے پروجیکٹوں کو منظوری دی


فالتو بجلی والے خطوں سے بجلی کی کمی والے خطوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو بڑھانے کے لیے ترسیلی نیٹ ورک کی توسیع

Posted On: 08 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 دسمبر 2021: بجلی کے محکمے کے مرکزی وزیر  اور ایم این آر ای نے 23 نئے بین ریاستی ترسیلی نظام کے پروجیکٹوں (آئی ایس ٹی ایس) کو منظوری دی ہے جن کی تخمینی لاگت 15893 کروڑ روپئے ہے۔آئی ایس ٹی ایس کے نئے پروجیکٹوں میں، 14766 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت کے 13 پروجیکٹ شامل ہیں جنھیں شرحوں پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے ذریعے  تیار کیا جائے گا جبکہ 10 پروجیکٹ، منضبط شرحوں کے طریقہ کار (آر ٹی ایم) کے تحت 1127 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت کے ساتھ تیار کئے جائیں گے۔

نئے ترسیلی پروجیکٹ، راجستھان میں قابل تجدید پروجیکٹوں ، گجرات میں 4.5 گیگا وارٹ کے عارضی پروجیکٹوں، ایک گیگا واٹ کے نیمچ سولر پارک مدھیہ پردیش اور  اخنون اور جموں خطے کے قریب فیلڈ ایریا کو جموں میں ثیوٹ سب اسٹیشن قائم کرکے انخلاء کے نظام میں سہولت فراہم کریں گے۔

ان منصوبوں کو ، ترسیل سے متعلق قومی کمیٹی کی سفارشات کی جانچ پڑتال کے بعد نیز مرکزی حکومت کی طرف سے قومی شرحی پالیسی 2016 کے مطابق منظور کیا گیاہے جس میں  یہ بتایا گیا ہے کہ ان بعض زمرے کے پروجیکٹوں کے علاوہ ٹی بی سی بی کے ذریعے آئی ایس ٹی ایس پروجیکٹ کو تیار کیا جاتاہے جن میں انتہائی اہمیت کے حامل ، تکنیکی اپ گریڈیشن یا نوعیت کے اعتبار سے مقررہ وقت کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

مذکورہ ترسیلی نیٹ ورک کی توسیع، فاضل  بجلی والے  خطوں سے بجلی کی کمی والے خطوں میں بجلی کی منتقلی کو سہل بنائے گی اور اس طرح بجلی پیدا کرنے کے وسائل کے استعمال کو موثر طورپر بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ آخری صارف کے مطالبات کو ترسیل کی رکاوٹوں کے بغیر پورا کرے گی۔ یہ قابل تجدید توانائی پر مبنی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گا۔

*****

U.No.13963

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1779480) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Bengali