سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں میں ہائی وے پروجیکٹ
Posted On:
08 DEC 2021 3:00PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس وقت جاری تمام قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام کو تیز کرنے کے لئے حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں زمین کی حصولیابی اور ماحولیات کی کلیئرنس کو اسٹریم لائن کرنا ، اکوٹی سرمایہ کاروں کے لئے نکاسی، پریمیم ری شیڈولمنٹ، دیگر وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل، تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی اصلاح،مختلف سطحوں بار بار جائزے لینا وغیرہ شامل ہیں۔
وزارت نے اپنی لاگو کرنے والی ایجنسیوں جیسے این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، ریاستی پیڈبلیو ڈی، بی آر او وغیرہ کے ذریعے ٹریفک، کنیکٹی وٹی کی ضرورتوں ، ترجیحات اور وسائل کی دستیابی کی بنیاد پر نئے قومی شاہراہ پروجیکٹ شروع کررہی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے بوراگاؤں، گورچک، لوکھرا اور بسیستہ جنکشن، گوہاٹی بائی پاس نے فلائی اوورز ، این ایچ 31، این ایچ 31سی، این ایچ 36 اور این ایچ 37 کے اسٹریچز پر اسٹینڈ الون فلائی اوور آر او بی اور ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے ناریم باگلو-جٹنگا جنکشن- ہرنگاجاؤ کے بقیہ کام کی تعمیر کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت کا نیشنل انفرا اسٹرکچر پائپ لائن کے تحت آئندہ تین برسوں میں شمال مشرقی ریاستوں میں تقریباً ً 84193 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے تقریباً 131 نئے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے بارے میں دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں مثلاً این ایچ آئی ڈی سی ایل، ریاستی پی ڈبلیو ڈیز اور بی آر او کےذریعہ کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 13945
(Release ID: 1779454)
Visitor Counter : 146